Saturday , October 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی ٹیم میں شمولیت غیر متوقع: فیض فضل

ہندوستانی ٹیم میں شمولیت غیر متوقع: فیض فضل

نئی دہلی ۔ 24 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ روز زمبابوے کے دورہ کیلئے معلنہ ہندوستانی ونڈے اور ٹوئنٹی 20 ٹیم میں کئی نوجوان اور غیر معروف کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جس میں ایک نام فیض فضل کا بھی ہے۔ ودربھا سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ فضل مہیندر سنگھ دھونی کی سرپرستی میں آئندہ ماہ زمبابوے کے خلاف اپنے کیریئر کا آغاز کریں گے۔ ٹیم میں شامل کئے جانے پر خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے فضل نے کہا کہ چند برس قبل جب رانجی سیزن میں 700 سے زائد رنز اسکور کئے تھے اور امید کر رہا تھا کہ کوئی اچھی خبر ملے گی لیکن گزشتہ چند برسوں کے دوران ایسی کوئی خبر سننے کو نہیں ملی جس کے بعد میں نے امیدیں چھوڑدی تھیں اور مایوس بھی ہوچکا تھا لیکن اب اچانک ٹیم میں شامل کیا جانے کا فیصلہ غیر متوقع رہا ۔ فضل نے کہا کہ ان کے والد نے فون کرتے ہوئے اطلاع دی کہ انہیں دورہ زمبابوے کیلئے ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے تو میرے اطراف کا ماحول خوشگوار ہوگیا۔ فضل نے انگلینڈ سے ٹیلیفونک انٹرویو میں کہا کہ وہ دھونی کی قیادت میں ایک کامیاب کپتان سے سیکھنے کے علاوہ حاصل ہونے والے موقع کا پورا فائدہ اٹھانے کے خواہاں ہیں۔ فضل اس وقت نارتھ ایسٹرن پریمیئر لیگ میں ڈرہم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT