Sunday , May 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی ٹیم میں واپسی سے اعتما د بحال ہوا : یوراج

ہندوستانی ٹیم میں واپسی سے اعتما د بحال ہوا : یوراج

حیدرآباد6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی سینئر بیٹسمین یوراج سنگھ نے سن رائزرس حیدرآباد کے لئے اپنی فاتح اننگز کے بعد کہا ہے کہ ہندوستانی ٹیم میں واپسی کی وجہ سے ان کا اعتماد کافی بڑھا ہے اور اسی لئے وہ اتنا کھل کر بیاٹنگ کر سکے ہیں۔ یوراج نے آئی پی ایل 10 کے پہلے مقابلے میں اپنی ٹیم حیدرآباد کے لیے رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف محض 27 گیندوں میں 62 رن کی اننگز کھیلی تھی جو ان کی آئی پی ایل میں سب سے تیز نصف سنچری ہے ۔ گزشتہ چمپئن حیدرآباد نے یہ میچ 35 رنوں سے جیتا تھا جس میں یوراج کو مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔ ہندوستانی بیٹسمین نے میچ کے بعد کہا کہ میں نے اپنی بیاٹنگ سے لطف اندوز ہوا ہوں۔ گزشتہ چند برسوں سے میرے کھیل میں کافی اتار چڑھاؤ آیا ہے لیکن ہندوستانی ٹیم میں واپسی سے مجھے کافی مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اب پوری طرح کھل کر کھیل رہا ہوں اور سلیکٹرس کا خیال مجھے ڈراتا نہیں ہے ۔ میں صرف حالات کی مناسبت سے کھیل رہا ہوں اور کھل کر کھیلنا چاہتا ہوں۔ یوراج کو جنوری میں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 سیریز کے لئے ہندستانی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے 2016-17 رانجی ٹرافی میں بھی جگہ بنائی تھی۔

 

کک زخمی،پہلے مقابلے سے دستبردار
لندن ۔6اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ اور ایسکس کے بیٹسمین ایلسٹرکک فٹنس مسائل کے باعث کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ کے ابتدائی میچ سے دستبردار ہو گئے۔ ایسکس اور لنکاشائر کے درمیا ن میچ کل شروع ہونا ہے۔ انگلینڈ بورڈ کے مطابق کک بائیں کولہے کے زخم  میں مبتلاہیں اور اسکین سے معلوم ہوا ہے کہ ان کا زخم سنگین نوعیت کا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT