ہندوستانی ٹیم کا نیا لباس متعارف

   


نئی دہلی ۔ بی سی سی آئی نے ہندوستانی ٹیم کیلئے نئی جرسی متعارف کی ہے ۔ 20 ستمبر کو آسٹریلیاء کے خلاف کھیلی جانی والی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے ہندوستانی کھلاڑی ان جرسیوں کا استعمال کریں گے۔ یہ بات بی سی سی آئی نے بتائی۔ ہندوستانی ٹیم کی آفیشل کٹ اسپانسر ایم پی ایل کی تصدیق شدہ جرسی کو بی سی سی آئی نے منظوری دے دی ہے۔ ایشیاء کپ 2022 میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی جانب سے استعمال کی گئی جرسیوں سے تقابل کیاجائے تو نئی کٹ میں نیلے رنگ کی کچھ دھاریاں ہیں جوکہ اس کو خوبصورت بنارہی ہے ۔