Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی کے بعد دورۂ ویسٹ انڈیز

ہندوستانی ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی کے بعد دورۂ ویسٹ انڈیز

نئی دہلی۔17مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کی میزبانی میں اگلے ماہ ہونے والے چیمپئنز ٹرافی ٹورنمنٹ کے فوراً بعد ویسٹ انڈیز کے دورے کے لئے روانہ ہوجائے گی ‘ جہاں وہ پانچ ونڈے میچوں کی سیریز کے علاوہ ایک ٹوئنٹی20 مقابلہ بھی کھیلے گی۔بی سی سی آئی نے ایک بیان میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم کا یہ کیریبین دورہ جون کے آخر سے شروع ہوکر جولائی تک چلے گا۔ واضح رہے کہ ہندوستانی ٹیم کا یہ دوسال میں دوسرا ویسٹ انڈیز کا دورہ ہوگا۔چیمپئنز ٹرافی کا فائنل18 جون کو ہوگا جبکہ ہندستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ونڈے23  جون کو ٹرینیڈاڈ میں ہوگا۔ سیریز کا آخری ونڈے سبینا پارک میں 6 جولائی کو ہوگا اور یہیں پر دورے کا واحد ٹوئنٹی20 میچ 9 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان 2013 کے بعد سے یہ چوتھی دو طرفہ سیریز ہوگی۔ گزشتہ سال ہندستانی ٹیم ویسٹ انڈیز گئی تھی لیکن وہاں اس نے ٹسٹ اور ٹوئنٹی20 مقابلے کھیلے تھے لیکن اس دورہ کے موقع پر  ونڈے سیریز  نہیں ہوئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT