Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی ٹیم کو ویسٹ انڈیزکے دورہ کی اجازت

ہندوستانی ٹیم کو ویسٹ انڈیزکے دورہ کی اجازت

ممبئی۔25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹیم کو  ویسٹ انڈیز کے دورہ کی اجازت مل گئی ہے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ویسٹ انڈیز کے ساتھ باہمی دوروں پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے ٹیم کو آئندہ برس کے وسط میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کھیلنے کی اجازت دی۔ منظوری ہندوستان کے گزشتہ سال دورے کو مکمل کرنے کے حوالے سے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے معاہدے سے مشروط ہے۔ اگرچہ بی سی سی آئی نے اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا تاہم ویسٹ انڈین بورڈ کے صدر ڈیوکیمرون نے میڈیا ریلیز کے ذریعہ کہا ہے کہ بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر نے آئندہ سال ہندوستان ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کی تصدیق کر دی ہے۔ آئی سی سی کے باہمی ٹورز پروگرام کے تحت ہندوستان ٹیم دورے کے دوران جولائی اور اگست کے درمیان ویسٹ انڈیز کے خلاف چار ٹسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال ویسٹ انڈیز کو پروگرام کے مطابق 5  ونڈے  ، تین ٹسٹ اور ایک ٹوئنٹی20  میچ کھیلنا تھا تاہم ویسٹ انڈین ٹیم بورڈ کے ساتھ معاوضوں کے تنازع پر دورہ ہند ادھورا چھوڑ کر واپس وطن لوٹ گئی تھی جس پر ہندوستان بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے ساتھ باہمی دوروں پر پابندی عائد کر دی تھی۔ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ اور ڈیوکیمرون کونہ صرف کیریبین کمیونٹی بلکہ ہندوستان کی طرف سے بھی سخت تنقید کاسامنا کرنا پڑا۔ بی سی سی آئی نے ویسٹ انڈیز بورڈ پردورہ ادھوراچھوڑنے پر 41.97ملین ڈالرس کا ہرجانہ کردیا تاہم ویسٹ انڈیزکرکٹ بورڈنے ہندوستانی بورڈ کو منانے کی کوششیں جاری رکھیں اوربی سی سی آئی کے نئے سربراہ ششانک منوہر نے ویسٹ انڈیز بورڈ کی معذرت قبول کرلی۔

TOPPOPULARRECENT