Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی ٹیم کے لئے فاسٹ بولنگ کوچ کا مطالبہ

ہندوستانی ٹیم کے لئے فاسٹ بولنگ کوچ کا مطالبہ

نئی دہلی۔23 مئی (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی ٹیم کے لئے فاسٹ بولنگ کوچ کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ ہندوستانی ٹیم کے چیف کوچ انیل کمبلے اور کپتان ویراٹ کوہلی کی حیدرآباد میں منتظمین کی کمیٹی (سی ای او) اور بی سی سی آئی کے حکام کے ساتھ ملاقات میں یہ مطالبہ رکھا گیا ۔اجلاس میں بی سی سی آئی کے سی ای او راہول جوہری ، جوائنٹ سکریٹری امیتابھ چودھری اور خزانچی انیرودھ چودھری موجود تھے ۔ اس اجلاس میں گریڈ اے کھلاڑیوں کے مرکزی معاہدے میں150 فیصد اضافہ اور معاون عملہ کی تنخواہوں میں کافی اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں ٹیم کے لئے فاسٹ بولنگ کوچ رکھنے کی بھی مانگ کی گئی۔ ٹیم کے کوچ انیل کمبلے عالمی معیارکے لیگ اسپنر رہ چکے ہیں اور ٹسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے تیسرے بولر ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی یہ بھی پیشکش کی گئی کہ سنجے بانگر کو اسسٹنٹ کوچ بنایا جانا چاہئے ۔ بانگر اس وقت ٹیم کے بیٹنگ کوچ ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بھی پیشکش رکھی گئی کہ ٹیم کا منیجر ایک پروفیشنل ایڈمنسٹریٹر ہونا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT