Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / ہندوستانی کاروں کے پانچ ماڈل عالمی آزمائشوں میں ناکام

ہندوستانی کاروں کے پانچ ماڈل عالمی آزمائشوں میں ناکام

نئی دہلی ۔ 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پانچ مقبول عام مسافر ہندوستانی کار ماڈلس بشمول ماروتی سلیریو، رینالٹ کوڈ، مہندرا اسکارپیو اور ایونڈائی ٹکر کی صورت میں محفوظ رہنے کی جانچ ’’زیرو اسٹار‘‘ مقام حاصل کرسکے۔ کاروں کے تحفظاتی عالمی گروپ این سی اے پی نے یہ آزمائشیں کروائی تھیں۔ برطانیہ کے گروپ نے پانچ ماڈلس کی کاروں کا معائنہ کیا۔ اس نے کہا کہ گاڑیوں میں بالغ مسافرین کی حفاظت کے انتظامات ناقص ہیں۔ تازہ ترین ٹکروں کی جانچ کے نتائج سے اس بات کا اظہار ہوتا ہے۔ عالمی این سی اے پی کے سکریٹری جنرل ڈیوڈ وارڈ نے کہا کہ یہ نتائج کاروں کیلئے انتہائی اہم ہیں۔ کار تیار کرنے والوں کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ ان کے ماڈلس اقوام متحدہ کے تصادم کے اقل ترین قواعد کے اعتبار سے کامیاب ہوجائیں اور ایربیگ کے استعمال کی تائید کی جانی چاہئے۔ ربط پیدا کرنے پر رینالٹ انڈیا آپریشنس کنٹری سی ای او اور منیجنگ ڈائرکٹر سمیت ساہنی نے کہاکہ ہم عالمی این سی اے پی کی جانب سے رینالٹ کی کوششوں اور حفاظتی انتظامات میں اضافہ سے اس کے پابند عہد ہونے کو تسلیم کرنے پر اس کی ستائش کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT