Wednesday , June 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی کرکٹرس’’ ڈیلی الاؤنس‘‘ سے محروم

ہندوستانی کرکٹرس’’ ڈیلی الاؤنس‘‘ سے محروم

ممبئی ۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام)امیرترین ہندوستانی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) نے کرکٹرس کو ڈیلی الاؤنس کیلیے ترسا دیا ہے، زونل کرکٹ کیمپ میں شریک 125 کھلاڑی اور 45 کوچز اپنی جیب سے خرچہ کرنے پر مجبور ہوگئے۔اس وقت ہندوستان میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے تحت پانچ سینٹرز ممبئی، کیرالا، رانچی، چندی گڑھ اور ناگپور میں انڈر 16 کرکٹرز کیلئے زونل کرکٹ کیمپ لگایا ہوا ہے، جس میں 125 کھلاڑی اور ان کو ٹریننگ دینے کیلئے 45 کوچس اور دیگر اسٹاف موجود ہے، سب کو یومیہ 1500 روپے الاؤنس ملنا ہے مگر ابھی تک کسی کو ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا ہے۔ایک کوچ کا کہنا ہے کہ کیمپ شروع ہونے سے قبل ہی کوچس کو خصوصی کیش کارڈز دیے گئے تھے جس سے وہ یومیہ 50 ہزار روپے تک نکال سکتے اور یومیہ الاؤنس کی مدد میں کھلاڑیوں میں تقسیم کرتے مگر بی سی سی آئی کی جانب سے رقم ڈیپازٹ ہی نہیں کی گئی، جب بھی پوچھتے ہیں تو جواب ملتا ہے کہ کل کرادی جائے گی مگر ابھی تک رقم نہیں آئی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT