Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی ایرانڈیا کو ترجیح

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی ایرانڈیا کو ترجیح

بی سی سی آئی کے ساتھ قومی ایرلائنس کی یادداشت ِ مفاہمت
نئی دہلی۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لئے ’’ایرانڈیا‘‘ ترجیحی ایرلائینس ہوگی۔ اس ضمن میں قومی ادارے نے بی سی سی آئی کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ہیں۔ اس معاملت پر یکم ستمبر سے عمل ہوگا اور اس کی میعاد ایک سال ہوگی۔ ایرانڈیا قومی اور ریاستی کرکٹ ٹیموں کی ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل نیٹ ورک پر دنیا بھر میں آمدورفت کا انتظام کرے گی۔ معاہدہ کے تحت ایرانڈیا ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو خصوصی کرایوں کی پیشکش کرے گی اور ٹیم جب اپنے کٹس کے ساتھ سفر کرے گی تو انہیں ’’فری بیاگیج الاؤنس‘‘ دیا جائے گا۔ یادداشت مفاہمت کے تحت امپائرس، میچ ریفری اور سرکاری ڈیوٹی پر مامور نیشنل سلیکٹرس، ٹی وی عملہ، بی سی سی آئی عہدیداروں کیلئے مختلف کمیٹی میٹنگس سالانہ جنرل میٹنگ اور دیگر سرکاری سفر کے لئے بھی سفری سہولیات مہیا کرے گا۔ ایرانڈیا کو ’’اسٹار الائینس‘‘ رکنیت حاصل ہے جس کے پاس سب سے زیادہ ایرلائینس کا نیٹ ورک ہے اور جو 192 ممالک میں 1330 مقامات سے مربوط ہے، لہذا ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی ضروریات کو اس نیٹ ورک کے ذریعہ ایرانڈیا پوری کرسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT