Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / ہندوستانی کمپنیوں کیلئے ناسازگار حالات

ہندوستانی کمپنیوں کیلئے ناسازگار حالات

نئی دہلی ۔ 23 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک میں صنعتی شعبہ کی کارکردگی اس وقت اطمینان بخش نہیں ہے ۔ انفراسٹرکچر کمپنی لینکو انفراٹیک نے گزشتہ سال ستمبر میں اپنے برقی پیداوار تجارت کا ایک حصہ فروخت کرنے کی تجویز پیش کی تھی تاکہ قرض کی ادائیگی میں مدد مل سکے ۔ اس اعلان کے آٹھ ماہ بعد بھی اب تک کوئی معاملت نہ ہوسکی ۔ اسی طرح کی کئی کمپنیاں اپنے اثاثہ جات فروخت کرنے کی تجویز رکھتی ہیں لیکن اب تک اسے پورا نہیں کیا جاسکا۔ قرض کے بوجھ سے دوچار کمپنیوں کیلئے سود کی ادائیگی ایک مشکل مرحلہ ہے ۔ اور ان کے پاس اپنے اثاثوں کی فروخت ہی اس مسئلہ کا واحد حل ہے لیکن کوششوں کے باوجود یہ اثاثے خریدنے کیلئے کوئی آگے نہیں آرہا ہے ۔ گزشتہ سال اپریل سے اب تک مختلف کمپنیوں نے 82,343 کروڑ روپئے مالیتی اثاثوں کی فروخت سے متعلق 23 معاملتوں کا اعلان کیا ہے لیکن ان میں صرف چار معاملتیں ہی پوری ہوسکیں جن کی معاملت 2,546 کروڑ روپئے بتائی گئی ہے ۔14 معاملتیں ہنوز زیرتصفیہ ہیں جبکہ 12 کو ابھی تک قطعیت نہیں دیا گیا ۔ یہ منفی رجحان ہندوستانی کمپنیوں کیلئے حوصلہ شکن ثابت ہورہا ہے ۔

 

ہمالیہ کی چوٹی سر کرنے والے پولیس عہدیدار کی دہلی ہاسپٹل منتقلی
ممبئی ؍ اورنگ آباد ۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہمالیہ کی چوٹی سر کرنے والے مہاراشٹرا پولیس کے پہلے عہدیدار رفیق شیخ کو علالت کے بعد چیف منسٹر فرنویس کی ہدایت پر کھٹمنڈو سے نئی دہلی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT