Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / ہندوستانی کوچ کا ستمبر میں فیصلہ ہوگا : بی سی سی آئی

ہندوستانی کوچ کا ستمبر میں فیصلہ ہوگا : بی سی سی آئی

کولمبو۔20اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) بی سی سی آئی کے سکریٹری انوراگ ٹھاکر نے توثیق کی ہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کا ستمبر میں فیصلہ کیا جائے گا جیسا کہ بورڈ اکٹوبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز سے قبل کرکٹ اڈوائزری کمیٹی سے مشاورت کے بعد نئے کوچ کا انتخاب کرے گی ۔ جنوبی افریقی ٹیم 72روزہ ہندوستان کے طویل ترین دورہ پر میزبان ٹیم کے خلاف چار ٹسٹ ‘ پانچ ونڈے اور تین ٹوئنٹی 20مقابلے کھیلے گی ۔ اس ضمن میں ٹھاکر نے کہا کہ کرکٹ اڈوائزری کمیٹی ( سی اے سی ) نئے کوچ کا انتخاب کرے گی اور یہ کمیٹی ہندوستان کے سابق عظیم کھلاڑیوں سچن تنڈولکر ‘ سورو گنگولی اور وی وی ایس لکشمن پر مشتمل ہے ۔ ٹھاکر نے مزید کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ کسی بھی ٹیم کیلئے کُل وقتی کوچ کی کافی اہمیت ہوتی ہے اور ہم نے اس عہدہ کیلئے بہتر امیدوار کے انتخاب کیلئے وقت لیا ہے اور یقینی طور پر ستمبر میں نئے کوچ کا انتخاب عمل میں آئے گا ۔ سابق اسپنر روی شاستری گذشتہ چند مہینوں سے ٹیم کے ڈائرکٹر کے عہدہ پر فائز ہیں اور ان کی سرپرستی میں ہندوستانی ٹیم بہتر مظاہرہ کررہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بورڈ نے سی اے سی کو یہ ذمہ داری دی ہے کہ وہ فیصلہ کریں کہ ہندوستانی ٹیم کے کوچ کے عملہ میں کتنے افراد کی ضرورت ہے اور بولنگ ‘ بیٹنگ اور فیلڈنگ کیلئے مختلف کوچ کی ضرورت ہے یا ایک ہی کوچ مختلف ذمہ داریاں نبھا سکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT