Wednesday , October 18 2017
Home / عرب دنیا / ہندوستانی کی ترقیاتی پیشرفت کا راز سیاسی استحکام ، مودی کا ادعا

ہندوستانی کی ترقیاتی پیشرفت کا راز سیاسی استحکام ، مودی کا ادعا

دنیا میں معاشی سست روی کے باوجود ’نئی امید‘ جگائی، ریاض میں ہندوستانی برادری سے خطاب

ریاض ۔ 2 اپریل (سیاست ڈا ٹ کام) ہندوستان نے مختصر عرصہ میں ترقی کی سمت بڑی پیشرفت کی ہے، جس کی اصل وجہ ’’سیاسی استحکام‘‘ ہے اور اس ملک نے معاشی سست روی کے باوجود دنیا میں ’’نئی امید‘‘ جگائی ہے جبکہ بعض نے اسے ’’چمکتا ستارہ‘‘ قرار دیا ہے، وزیراعظم نریندر مودی نے آج یہ بات کہی۔ مودی نے یہ تبصرہ ہندوستانی برادری کے اجتماع سے خطاب کے دوران کئے، جن میں سے بعض نے ’’بھارت ماتا کی جئے‘‘ کا شدت سے نعرہ لگاتے ہوئے اُن کا استقبال کیا۔ ہندوستان کی معاشی اُبھراؤ کی قوت کے تعلق سے بات کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ہندوستان ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہے کیونکہ مکمل اکثریت کی حامل حکومت 30 سال کے وقفے کے بعد اقتدار پر آئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اُن کی حکومت کے تحت زراعت، صنعت اور خدمات کے شعبوں میں پُراعتماد انداز میں پیش رفت ہوئی ہے۔ انھوں نے زائد از 600 ہندوستانیوں کی شرکت والے ایونٹ میں اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ آج ساری دنیا معاشی بحران سے گزر رہی ہے۔ اور چاہے وہ آئی ایم ایف ہو، ورلڈ بینک یا کریڈٹ ریٹنگ کے ادارے ہوں، ہر کوئی اُمید کی کرن کے طور پر ہندوستان پر نظر ڈال رہا ہے۔ بعض اسے چمکتے ستارہ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان اس دنیا کو بہت کچھ دے سکتا ہے، بالخصوص جدید ہنر والی باصلاحیت افرادی قوت کے معاملے میں یہ ملک نمایاں ہے۔ اور ان کی حکومت اس ضمن میں ’سب کا ساتھ، سب کا وِکاس‘ کی سوچ کے ساتھ کام کررہی ہے۔ مودی نے کہا کہ ہندوستان نے نئی امید اور نیا جوش جگائے ہیں جس کا سبب اس کے جمہوری اقدار ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ 125 کروڑ کی آبادی والا ملک اس دنیا کو بہت کچھ دے سکتا ہے اور دنیا کیلئے بہت کچھ کرسکتا ہے۔
مودی کا سعودیہ میں ہندوستانی ورکرز کیساتھ طعام
ریاض، 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج خاص خیرسگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہاں جاری ایک برے کنسٹرکشن پروجکٹ کے ہندوستانی ورکرز کے گروپ کے ساتھ کھانا کھایا۔ مودی ایل اینڈ ٹی ورکرز کے ریزیڈنشیل کامپلکس میں ورکرز کے ساتھ بیٹھ گئے اور انھیں مخاطب کرنے کے بعد ان کے ساتھ کھانے میں شریک ہوئے۔ انھوں نے اپنے خطاب میں سعودی عرب کی ترقی میں ہندوستانیوں کے رول کو سراہا۔ وزیراعظم نے ورکرز کے ساتھ کھانے کی ایک تصویر کے ساتھ ٹوئٹ کیا کہ سعودی عرب کے ایل اینڈ ٹی ورکرز ریزیڈنشیل کامپلکس میں ہندوستانی ورکرز کے ساتھ مل بیٹھ کر کھانا کھایا، ایک دوسرے کے خیالات اور تجربات جاننے کا موقع ملا۔ وزیراعظم کی خیرسگالی پر ورکرز نے ستائش کا اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT