Tuesday , July 25 2017
Home / دنیا / ہندوستانی گاؤں کو ٹرمپ سے موسوم کرنے کا اعلان

ہندوستانی گاؤں کو ٹرمپ سے موسوم کرنے کا اعلان

واشنگٹن ۔ 13 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک اعلیٰ سطحی ہندوستانی سوشیل ورکر نے ایک ہندوستانی گاؤں کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے موسوم کرنے کا اعلان کیا ہے جو دراصل ہند ۔ امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی جانب پیشرفت ہے ۔ واشنگٹن کے مضافاتی علاقہ میں منعقد کی گئی ایک تقریب کے دوران سلبھ انٹرنیشنل کے بانی و سربراہ بندیشور پاٹھک نے یہ اعلان کیا ۔ مذکورہ گاؤں ریاست راجستھان کے میوات خطہ میں واقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعلان دراصل ہند ۔ امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقامی کمیونٹی اور سیاسی قائدین کے لیے تحفہ ہے ۔ میری پوری کوشش ہے کہ میں قابل دسترس حفظان صحت اور بیت الخلاء خدمات فراہم کرسکوں ۔ انہوں نے کہا کہ اب ہاتھ سے جاروب کشی کا زمانہ بھی ختم ہونے والا ہے ۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران ہندوستانی نژاد امریکی شہریوں سے خواہش کی کہ وہ ان کے (پاٹھک) نشانہ کی تکمیل کے لیے اپنا تعاون پیش کریں ۔ سوچھ بھارت ابھیان کے تحت ہندوستان کے ہر شہر اور گاؤں کو صاف ستھرا اور حفظان صحت کا ایک مثالی مقام بنانا ہے ۔ اس موقع پر ورجینیا کے ری پبلکن قائد ایڈگیلیسپی بھی موجود تھے جو ورجینیا کے گورنر بننے کی دوڑ میں شامل ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT