Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی ہاکی ٹیم سے کوچ اولٹسمین مطمئین

ہندوستانی ہاکی ٹیم سے کوچ اولٹسمین مطمئین

ریو ڈی جنیرو، 7 اگست (یو این آئی) ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کوچ رولینٹ اولٹمنس نے ریو اولمپکس میں ہفتہ کو کامیاب آغاز کرنے پر اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور آئر لینڈ کے خلاف ملی 3-2 سے جیت پر خوشی ظاہر کی جبکہ کپتان پی آر شري جیش نے کہا کہ ابھی کارکردگی میں بہتری کی ضرورت ہے ۔ہندستانی مرد ہاکی ٹیم نے آئرلینڈ کو 3-2 سے شکست دے کر اولمپکس میں دس سال کے بعد فاتحانہ آغاز کیا۔ ٹیم نے اس سے قبل سال 2000 کے سڈنی اولمپکس کا جیت کے ساتھ آغاز کیا تھا۔کوچ اولٹمنس نے کہا ”میں بہت خوش ہوں۔ ٹیم کو ملی اس شاندار جیت سے مطمئن ہوں۔ ہندستانی ٹیم نے جیت کے ساتھ پورے پوائنٹس حاصل کئے ۔ میری ٹیم کے کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا “۔ٹیم کے کمزور شعبے کے بارے میں انہوں نے کہا ”ٹیم شاندار کھیل رہی ہے اور کوئی کمزور شعبہ نہیں ہیں جن پر محنت کرنے کی ضرورت ہے ۔ کوئی بھی ٹیم یہاں کمزور نہیں ہے اور ہم اپنے مخالف کو کمزور سمجھنے کی غلطی قطعی نہیں کر سکتے ہیں۔ آئرلینڈ یوروپین چیمپئن شپ کی کانسے کے تمغہ کی فاتح ٹیم ہے ”۔ہندستانی کپتان اور اسٹار گول کیپر پی آر شري جیش نے کہا ”ہم اس میچ کی ویڈیو دیکھیں گے اور اپنے کھیل کا جائزہ لیں گے ۔ ہم دیکھیں گے کہ اس میچ میں ہمارے کھلاڑیوں نے کہاں غلطی کی اور ہم اسے سدھارے گے ”۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ فتحانہ آغاز سے ٹیم کے کھلاڑیوں کو اعتماد حاصل ہو گا اور اگلے میچ میں ٹیم مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT