Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی ہاکی ٹیم کو 1-3 کی شکست

ہندوستانی ہاکی ٹیم کو 1-3 کی شکست

ڈین باش(نیدرلینڈ)۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دورۂ یورپ میں ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کو لیڈیز ڈین باش ٹیم کے خلاف 1-3 کی شکست برداشت کرنی پڑی اور ٹیم کا تیسرا مقابلہ تھا۔ ہندوستان کے لیے واحد گول ڈیفنڈر نودیپ کائور نے اسکور کیا۔ میزبان ٹیم نے مقابلہ کے 12 ویں منٹ میں ہی ارین وین ڈین ایسم کے گول سے سبقت بنائی جبکہ اس کھلاڑی نے 45 ویں منٹ میں بھی ٹیم کے لیے دوسرا گول کیا۔ ٹیم کے لیے تیسرا اور آخری گول ای میک ہوک نے 57 ویں منٹ میں کیا جس کی بدولت میزبان ٹیم کو ایک واضح کامیابی حاصل کرنے میں مدد ملی۔ ہندوستان کے لیے کائور نے 47 ویں منٹ میں واحد گول اسکور کیا۔ اس مقابلہ میں دونوں ٹیموں کے درمیان خاص کر مڈفیلڈ میں دفاعی حکمت عملی دیکھی گئی۔ حالانکہ پہلے کوارٹر میں ہندوستانی ٹیم نے شاندار آغاز کیا تھا اور اس نے گول بنانے کے کئی مواقع بنائے تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT