Friday , October 20 2017
Home / عرب دنیا / ہندوستانی یہودیوں کے ایمگریشن کیلئے مختص اسرائیلی بجٹ دوگنا

ہندوستانی یہودیوں کے ایمگریشن کیلئے مختص اسرائیلی بجٹ دوگنا

یروشلم ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لگ بھگ 700 ہندوستانی یہودی اِس سال اسرائیل کو منتقل ہونے میں کامیاب ہوں گے کیونکہ اسرائیلی حکومت نے صیہونی مملکت کو اُن کے ایمگریشن کیلئے مختص بجٹ دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں منی پور اور میزورم میں آباد کمیونٹیBnei Menashe جو یہودیوں کے 10 لاپتہ قبائل کی ایک نسل سمجھے جاتے ہیں، انھیں 2005ء میں اسرائیل کو منتقلی کی اجازت دی گئی جبکہ اعلیٰ مذہبی رہنما نے انھیں یہودیوں کی نسل کے طور پر قبول کرلیا تھا۔ یہ نسل کے تقریباً 700 ارکان اس سال اسرائیل منتقل ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT