Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / ہندوستانی ۔ امریکی سائینسدان کو اوباما قومی میڈل پیش کرینگے

ہندوستانی ۔ امریکی سائینسدان کو اوباما قومی میڈل پیش کرینگے

واشنگٹن 16 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر بارک اوباما باوقار نیشنل میڈل آف سائینس ایک ہندوستانی ۔ امریکی سائینسدان کو 22 جنوری کو پیش کرینگے ۔ یہ میڈل انہیں سائینس کے شعبہ میں بے مثال خدمات کے عوض پیش کیا جائیگا ۔ ڈاکٹر راکیش کے جین ان 17 سائینس دانوں ‘ انجینئرس ‘ ماہرین ریاضی اور تخلیق کاروں میں شامل ہیں جنہیں اوباما وائیٹ ہاوز میں ہونے والی تقریب میں ایوارڈ پیش کرینگے ۔ راکیش جین آئی آئی ٹی ۔ کانپور سے تعلیم یافتہ ہیں اور وہ مساوچیسٹس جنرل ہاسپٹل میںٹیومر بائیلوجی کے پروفیسر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT