Sunday , September 24 2017
Home / عرب دنیا / ہندوستان۔ امارات پارلیمانی کمیٹی کا قیام

ہندوستان۔ امارات پارلیمانی کمیٹی کا قیام

دبئی ۔19جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور متحدہ عرب امارات نے ایک پارلیمانی کمیٹی قائم کی ہے تاکہ ارکان پارلیمنٹ کے باہم تبادلہ کے ذریعہ دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے تعلقات اور دفاعی شراکت داری میں مزید اضافہ کیا جاسکے کیونکہ اس علاقے کے درپیش صیانتی چیلنجس اور مختلف مسائل کے سلسلہ میں دونوں کا ایک مشترک نقطہ نظر ہے ۔ اس سلسلہ میں ایک اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا تھا جو متحدہ عرب امارات کی اولین خاتون اسپیکر نے قومی کونسل برائے مرکزی حکومت عمل عبداللہ القبیسی اور ہندوستانی سفیر ٹی پی سیتارام نے کل ملاقات کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT