Monday , June 26 2017
Home / دنیا / ہندوستان ، آسٹریلیا کو آم برآمد کرے گا

ہندوستان ، آسٹریلیا کو آم برآمد کرے گا

ملبورن ۔ 24 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ہندوستان اب پہلی بار آسٹریلیا کو آم برآمد کرے گا کیوں کہ آسٹریلیا میں ’ پھلوں کے راجہ ‘ کے لیے حفظان صحت کے پروٹوکول میں تبدیلی کی گئی ہے ۔ آسٹریلین مینگو انڈسٹری اسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو رابرٹ گرے نے کہا کہ آسٹریلیا میں آم کے موسم کے بعد ہندوستانی آم فروخت کیے جائیں گے تاہم اس کے لیے ہندوستانی آموں کو بائیو سیکوریٹی معیار کے مرحلہ سے گزرنا ہوگا جس میں عدم تابکاری سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے ۔ اس کے بعد ہندوستان سے آم آسٹریلیا برآمد کیے جاسکیں گے ۔ یاد رہے کہ گذشتہ کچھ سالوں سے میکسیکو ، فلپائن اور پاکستان نے بھی آسٹریلیا کو معیاری آم برآمد کیے ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT