Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / ہندوستان ، امریکہ سے گشتی ڈرونس خریدنے کا خواہاں

ہندوستان ، امریکہ سے گشتی ڈرونس خریدنے کا خواہاں

واشنگٹن۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے امریکہ کو ایک درخواست تحریر کی ہے جہاں اس سے خواہش کی گئی ہے کہ ہندوستان بحیرہ ہند میں اپنے میری ٹائم اثاثہ کی نگرانی کے لئے گشتی ڈرونس خریدنے کا خواہاں ہے۔ لیٹر آف ریکوئسٹ (LoR) گزشتہ ہفتہ نئی دہلی سے روانہ کیا گیا تھا اور ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب صرف پندرہ روز سے بھی کم کے عرصہ میں ہندوستان کی میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول رجیم (MICR) میں شمولیت عمل میں آئی ہے اور ساتھ ہی ساتھ امریکہ کی جانب سے بھی ہندوستان کو اس کا (امریکہ) ایک بہترین دفاعی شراکت دار قرار دیا گیا ہے جو دراصل امریکی صدر بارک اوباما اور وزیراعظم ہند نریندر مودی کے درمیان جاریہ ماہ کے اوائل میں ہوئی ملاقات کے بعد پیدا شدہ حالات ہیں۔

TOPPOPULARRECENT