Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ہندوستان ، حیدرآباد میں رئیل شعبہ میں مثبت رجحان

ہندوستان ، حیدرآباد میں رئیل شعبہ میں مثبت رجحان

ختم جون 2016 پر نائیٹ فرانک کی رپورٹ
حیدرآباد ۔ 4 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ہندوستان میں رئیل اسٹیٹ شعبہ میں مثبت رجحان درج ہوا ہے ختم جون 2016 تک 7 فیصد ترقی ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ حیدرآباد کے رہائشی اور کمرشیل رئیل اسٹیٹ مارکٹ میں مثبت رجحان پایا جاتا ہے ۔ عالمی پراپرٹی کنسلٹنسی نائیٹ فرانک کی ایک رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی ۔ برانچ ڈائرکٹر نائیٹ فرانک وسوا دیون ایر نے سینئیر عہدیدار ارپریت کے ہمراہ یہاں ایک پریس کانفرنس میں اس بات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ ختم جون 2016 تک چینائی اور پونے میں یونٹس کے آغاز میں بالترتیب 36 اور 32 فیصد گراوٹ رئیل شعبہ میں درج ہوئی ہے جب کہ حیدرآباد میں رہائشی یونٹس کے آغاز میں چار فیصد اضافہ درج ہوا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2015 کے مقابل 2016 میں ختم جون تک تقریبا 7700 یونٹس فروخت کئے گئے جس میں 8 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ حیدرآباد خاص کر حیدرآباد کے مغربی حصے میں رئیل اسٹیٹ یونٹس کا آغاز عمل میں آیا ہے ۔ جو کہ خاص کر آئی ٹی مراکز جیسے ہائی ٹیک ، گچی باولی کے شہریوں کو اپنی جانب راغب کرسکتے ہیں ۔ شمالی حیدرآباد کے علاقہ جیسے گجولارا ممرم اور جیڈی میٹلہ میں بھی رئیل اسٹیٹ کاروبار بہتر رہا جہاں 2600 تا 2900 روپئے مربع فیٹ قیمت رہی ۔ مسٹر ارپت نے بتایا حیدرآباد میں دفاتر کے لیے جگہوں کی طلب میں اضافہ کا رجحان رہا جب کہ پچھلے سال کے چار ملین مربع فیٹ کے مقابل ساڑھے چار ملین مربع فیٹ کے مقابل ساڑھے چار ملین مربع فیٹ کی کھپت رہی یہ بہتر انفراسٹرکچر کے سبب ممکن ہوا جب کہ اس میں گذشتہ کے 91 فیصد کے مقابل 140 فیصد کا اضافہ درج ہوا ہے ۔ ہندوستان کے مختلف شہروں میں کرایہ کی قدر کے بارے میں واقف کرواتے ہوئے واسودیون نے کہا کہ ختم جون 2016 تک ہندوستان بھر میں مختلف میدانوں میں کرایہ کی قدر میں آٹھ فیصد اضافہ درج ہوا ۔ پونے اور بنگلور میں رہائشی مکانات کے کرایہ میں 10 سے 14 فیصد کا اضافہ درج رہا ۔ بہرحال مجموعی طور پر ہندوستان بھر میں رئیل اسٹیٹ کاروبار میں مثبت رجحان رہا حیدرآباد میں رہائش اور دفاتر کے میدان میں رئیل اسٹیٹ کاروبار رجحان میں مثبت رجحان ختم جون 2016 تک رہا ۔۔

TOPPOPULARRECENT