Wednesday , June 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان ، ویمنس ہاکی ورلڈ کپ راؤنڈ 2 کے فائنل میں داخل

ہندوستان ، ویمنس ہاکی ورلڈ کپ راؤنڈ 2 کے فائنل میں داخل

سیمی فائنل میں بیلاروس کو 4-0 سے شکست ، رانی ، گرجیت کور اور سویتا کا بہترین کھیل ،آج چلی سے مقابلہ
مغربی وینکوور (کینیڈا) ہندوستانی ویمنس ہاکی ٹیم نے بیلاروس کو سیمی فائینلس میں 4-0 سے شکست دے کر ہاکی ورلڈ لیگ راؤنڈ 2 کے فائینل میں پہونچ گئی جہاں کل اس کا مقابلہ چلی سے ہوگا ۔ چلی نے ایک دوسرے سیمی فائنل میں یوروگوائے کو 2-1 سے شکست دی ہے ۔ ہندوستانی ٹیم اس سیمی فائنل میں کامیابی کے ساتھ ہی جون / جولائی کے دوران منعقد شدنی ویمنس ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنل کیلئے اپنی جگہ بنالی ہے جو دراصل ایف آئی ایچ ویمنس ورلڈ کپ 2018 ء کو کوالیفائینگ مقابلہ بھی ہوگا ۔ ہندوستانی ویمنس ٹیم آج کے سیمی فائنل میں ابتداء سے غالب رہی ۔ اگرچہ بیلاروس نے کھیل کے چوتھے اور نویں منٹ میں دو پینالٹی کارنرس حاصل کئے ۔ ہندوستانی ٹیم کی دفاع متاثر کن رہی جنہوں نے اپنے حریفوں کو حاصل ہونے والے پینالٹی کارنرس کے باوجود سبقت لینے کا موقع نہیں دیا ۔ ہندوستانی ٹیم 13 ویں منٹ میں پینالٹی کارنر حاصل کی جس پر گرجیت کور نے چونکادینے والا گول بناکر ہندوستان کو پہلے کوارٹر میں 1-0 کی سبقت دلائی ۔ ہندوستان نے اپنی کپتان کے ذریعہ 20 ویں منٹ میں 2-0 کی سبقت حاصل کی جب انہوں نے پینالٹی کارنر کو کامیابی کے ساتھ گول میں تبدیل کردیا ۔ تیسرے کوارٹر میں دونوں ٹیموں کو پینالٹی کارنرس حاصل ہوئے ۔ ہندوستان نے 33 ویں منٹ میں ایک پر کامیابی حاصل کی ۔ بیلاروس نے 40 ویں منٹ میں ایک پینالٹی کارنر حاصل کیا ۔ لیکن یولیامکی پک نے ایک بہترین شاٹ لگایا تاہم ہندوستانی گول کیپر نے اس کو گول میں تبدیل ہونے سے بچالیا ۔ ہندوستانی لڑکیوں نے تیز رفتار کھیل کا مظاہرہ کیا اور کئی موقعوں پر حریفوں کے حلقہ کو توڑدیا ۔ رانی نے اپنی تنہا کوشش میں شاندار شاٹ لگایا ۔ جس کی بدولت 40 ویں منٹ میں ہندوستان کو حریف بیلاروس پر 3-0 سے سبقت حاصل ہوئی ۔ بیلاروس کو بھی اگرچہ 42 ویں منٹ میں پینالٹی کارنر حاصل ہوا تھا لیکن گول بنانے کی کوشش کو سویتا نے ناکام بنادیا ۔ سویتا سارے مقابلے میں بدستور متاثر کن مظاہرہ کرتی رہی جنہوں نے حریف ٹیم کی طرف سے گول بنانے کیلئے کی جانے والی یہ کوشش کو ناکام بنادیا ۔ جس کے نتیجہ میں ان کی ٹیم 4-0 سے شاندار فتح حاصل کرسکی  ۔حالانکہ فائنل کوارٹر میں بیلاروس نے سخت محنت کے ذریعہ کھیل میں دوبارہ واپسی کی بھرپور کوشش کی تھی ۔ 49 ویں منٹ میں انہیں پینالٹی کارنر حاصل ہوا جس کو سویتا نے ناکام بنادیا ۔ 58 ویں منٹ میں گرجیت کور نے ایک پینالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرتے ہوئے ہندوستان کا اسکور 4-0 پر پہونچادیا ۔
اور اس طرح مقابلہ پر اپنی ٹیم کی کامیابی کی مہر ثبت کردی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT