Monday , October 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان آج اسکاٹ لینڈ کیخلاف کامیابی کیلئے پرعزم

ہندوستان آج اسکاٹ لینڈ کیخلاف کامیابی کیلئے پرعزم

 

لندن۔14جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندستانی ہاکي ٹیم اپنی بہترین تال میل اور فارم کو برقرار رکھتے ہوئے کل یہاں ورلڈ لیگ سیمی فائنل میں اسکاٹ لینڈ کا مقابلہ کرنے اترے گی۔اگرچہ میچ کے موقع پر ہی تجربہ کار ڈریگ فلکر اور دفاعی کھلاڑی روپندر پال سنگھ کو چوٹ کا سامنا ہے اور مڈفیلڈر ایس اتھپا بھی خانگی وجوہات سے شامل ٹیم نہیں ہیں باوجود اس کہ ہندستانی ہاکی ٹیم نے حالیہ دنوں میں حیرت انگیز کھیل دکھاتے ہوئے اپنے کھیل کو بہت بہتر کیا ہے اورکل وہ بلند حوصلے کے ساتھ یہاں ٹورنمنٹ میں اترے گی۔کوچ رولیٹ اولٹمنس ویسے دونوں کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کو کمی نہیں مانتے ہیں لیکن میچ سے پہلے اس طرح دو تجربہ کار کھلاڑیوں کی کمی مشکلیں پیدا کر سکتی ہے ۔ ان دونوں کی جگہ اب جسجیت سنگھ کلر اور مڈفیلڈر سلیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ جسجیت ہندوستانی ٹیم کے لئے 46 بین الاقوامی میچ کھیل چکے ہیں جبکہ سلیم نے گزشتہ سال اذلان شاہ کپ میں پہلی مرتبہ محاذ سنبھالا تھا۔ ایف آئی ایچ درجہ بندی میں چھٹے نمبر کی ٹیم ہندستان اچھے فارم میں ہے اور اس کی بھی امید ہے کہ اسے 23 ویں مقام کی اسکاٹ لینڈ کو شکست دینے میں زیادہ پریشانی نہیں ہوگی۔ کوچ رولیٹ اولٹمنس کی رہنمائی میں ہندستانی ہاکی ٹیم مسلسل کھیل کو بہتر کر رہی ہے ۔ اس طرح ہندستانی ہاکی ٹیم کو ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنل میں خود کو ثابت کرنے کا موقع ملے گا جہاں دنیا کی مضبوط ترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
ہندوستان سخت حریف:بنگلہ کوچ
لندن۔14جون (سیاست ڈاٹ کام )بنگلہ دیشی ہیڈ کوچ چندیکا ہتھوروسنگھے نے کہا ہے کہ ورلڈکپ 2015ء میں انگلینڈ کے کیخلاف کوارٹر فائنل میں کامیابی ٹیم کیلئے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میچ کے بعد ٹیم نے اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوایا ہے۔ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں میں بہت اچھی ذہنی ہم آہنگی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں ہندوستان کیخلاف میچ کو آسان نہیں لیں گے کیونکہ ان کی بولنگ کافی مضبوط ہے تاہم بنگلہ دیشی کھلاڑی بہتر مظاہرے کے لئے پر عزم ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT