Tuesday , October 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان آج سیریزاور آسٹریلیا واپسی کیلئے کوشاں

ہندوستان آج سیریزاور آسٹریلیا واپسی کیلئے کوشاں

l وارنر کی ٹیم کو کرویا مرو صورتحال کا سامنا
l میزبان ٹیم میں کوئی تبدیلی کا امکان نہیں
l مقابلے کا آغاز 7 بجے ہوگا

گوہاٹی۔9 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام)فتوحات کے سلسلہ کو برقرار رکھتے ہوئے ویراٹ کوہلی کی زیر قیادت ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف یہاں برساپارا اسٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے ٹوئنٹي 20میچ میں کامیابی کے ساتھ سیریز پر قبضے کے ارادے سے اترے گی۔ہندستان نے رانچی میں بارش سے متاثرہ میچ میں ڈک ورتھ لوئس ضابطے کے تحت تین گیند باقی رہتے نو وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ میزبان ٹیم سیریز میں برتری حاصل کرنے کے بعد دوسرے میچ میں جیت درج کرکے سریز پر قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔دوسری جانب آسٹریلیا کے لئے یہ میچ کرو یا مرو صورتحال کا شکار ہے اگر وہ اس میچ میں کامیاب نہ ہوا تو اسے ہندستان میں مسلسل دوسری سریز میں شکست کی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔آسٹریلیا نے اس سے قبل ونڈے سیریز1۔4 سے گنوائی ہے ۔آسٹریلیا کی پوری کوشش ہو گی کہ وہ اس میچ میں کامیابی حاصل کرکے سریز کے نتیجے کو فیصلہ کن مقابلے تک لے جائے ۔ اب تک کے مقابلوں میں آسٹریلیائی بیٹسمینں ہندوستان کے ہندوستانی بولروںکا توڑ تلاش نہیں کرپارہے ہیں جس کی وجہ سے ٹیم بڑا اسکور بنانے میں ناکام ہے ۔ علاوہ ازیں نشانہکا تعاقب کرنے میں اسے پریشانی کا سامنا ہے ۔آسٹریلیا کو اگر سیریز میں واپسی کرنی ہے تو اسے ہندوستانی ہندوستانی فاسٹ بولروں بھونیشورکمار اورجسپریت بمبراہ کے ہمراہ اسپنر یوجویندر چہل اور کلدیپ یادو کا توڑ تلاش کرنا ہوگا۔ہندوستانی ٹیم انتظامیہ کی جانب سے اس میچ میں حتمی کھلاڑیوں میں کسی تبدیلی کی توقع نہیں ہے ۔ سیریز میں 0۔2 کی ناقابل تسخیر برتری بنانے کی کوشش میں ہندوستانی ٹیم انتظامیہ کسی طرح کا تجربہ نہیں کرنا چاہے گی۔ہندوستانی ٹیم انتظامیہ نے ونڈے سیریز میں بھی 0۔3 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرنے کے بعد بھونیشور کمار ، چہل اورکلدیپ کو آرام دیا تھا۔گواہاٹی میں تجربہ جیسی کوئی صورت حال نہیں ہوگی کیونکہ رانچی میں بارش کی وجہ سے ہندوستانی بیٹسمینوں کو زیادہ موقع نہیں مل پایا تھا۔ ہندوستان چھ اوور میں48 رنز کا نشانہ ملا تھا جو اس نے 5.3 اوور میں روہت شرما کا وکٹ گنوانے کے بعد حاصل کرلیا تھا۔اوپنر شکھر دھون اور کپتان وراٹ کوہلی نے ہندوستان کو آسانی سے جیت کی منزل تک پہنچا دیا تھا۔ٹیم میں دھون کی واپسی خوشگوار رہی، دھون ذاتی اسباب سے پانچ میچوں کی ونڈے سیریز سے باہر رہے تھے ۔کوہلی اپنے دونوں نوجوان اسپنروں سے بہت زیادہ متاثر دکھائی دیتے ہیں۔ کپتان نے اپنے اسپنرس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کلائی کا استعمال کرنے والے بولروں کو موقع دیں اور ان پر اعتماد دکھائیں تو آپ کو یقینی کامیابیحاصل ہوسکتی ہے ۔ممکن ہے کہ کسی ایک دو میچ میں وکٹ نہ ملے یا وہ مہنگے ثابت ہوں، لیکن اگلے چار پانچ میچوں میں وہ آپ کو جیت دلاسکتے ہیں۔چائنا مین کلدیپ یادو نے16 رنز پر دو وکٹ لئے تھے ۔ ان کی شاندار کارکردگی پر انہیں مین آٖف دی میچ کا اعزاز دیا گیا تھا۔ ٹوئنٹی20 میں کلدیپ کا یہ پہلا اعزاز تھا۔فاسٹ بولروںکے متعلقکوہلی نے کہا کہ بھونیشور اور بمبراہ ونڈے میچوں کے بہترین بولرس ہیں۔ درست یارکر اور سلور گیندیں پھینکنے کے لئے آپ کے اندر صلاحیت ہونی چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT