Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / ہندوستان آنے والے ہر شخص کو سکیوریٹی : راجناتھ

ہندوستان آنے والے ہر شخص کو سکیوریٹی : راجناتھ

غازی آباد 11 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ ٹی 20 میں آمد کے موقع پر سکیوریٹی سے متعلق اٹھنے والے سوالات کے دوران وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ ہندوستان نے ہمیشہ ہی بیرونی شہریوں کی سکیوریٹی کو یقینی بنایا ہے اور اس پر کسی طرح کے شبہات نہیں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے سی آئی ایس ایف کی 47 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کہا کہ جو کوئی ہندوستان کو آتاہے اسے سکیوریٹی دی جاتی ہے ۔ صرف پاکستانی نہیں بلکہ کسی بھی ملک کا شہری اگر ہندوستان کو آتا ہے تو اسے سکیوریٹی فراہم کی جاتی ہے ۔ اس مسئلہ پر کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہئے ۔ ہندوستان اور پاکستان کے مابین ورلڈ کپ ٹی 20 کا میچ 19 مارچ کو دھرمشالہ میں ہونے والا تھا تاہم اسے سکیوریٹی وجوہات کی بنا پر کولکتہ منتقل کردیا گیا ہے ۔ اس کے باوجود پاکستانی ٹیم کی روانگی کو روکا گیا ہے اور پاکستان اس پر حکومت ہند سے مکمل سکیوریٹی سے متعلق تیقن چاہتا ہے ۔ منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ کرن رجیجو نے کل کہا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مکمل سکیوریٹی فراہم کرنے کاہندوستان پابند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں مکمل انتظامات بھی کئے گئے ہیں اور سکیوریٹی فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ ہم یہ کر رہے ہیں اور اس پر کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT