Friday , October 20 2017
Home / پاکستان / ہندوستان الزام تراشی بند کرے : پاکستان

ہندوستان الزام تراشی بند کرے : پاکستان

اسلام آباد ۔10اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے آج ہندوستان سے خواہش کی کہ الزام تراشی کا سلسلہ بند کرے اور مذاکرات اور تازہ ذہن لیکر آگے آئے ۔ وزیر دفاع پاکستان خواجہ آصف اپنے آبائی قصبہ سیال کوٹ میں اخباری نمائندوں اور برسراقتدار نواز مسلم لیگ کے کارکنوں سے بات چیت کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے پڑوسیوں بشمول ہندوستان کے ساتھ امن چاہتا ہے لیکن ہندوستان کو بھی امن مذاکرات کیلئے اپنے خلوص کا ثبوت دینا چاہیئے اور پاکستان کے خلاف الزام تراشی بند کردینی چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT