Thursday , July 27 2017
Home / Top Stories / ہندوستان امن پسند ملک ، خود مختاری کو چیلنج کرنے پر حفاظت کا اہل

ہندوستان امن پسند ملک ، خود مختاری کو چیلنج کرنے پر حفاظت کا اہل

قوم کے دفاع میں مسلح افواج کا اہم رول ، اے سی سی اینڈ ایس کے ایونٹ سے صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کا خطاب
احمد نگر،(مہاراشٹر) 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے مسلح افواج کی صلاحیتوں کو ملک کی طاقت کے اہم ذریعہ قراردیتے  ہوئے آج کہا کہ ہندوستان ایک امن پسند ملک ہے ، لیکن اگر ہماری خودمختاری کو چیلنج کیا گیا تو اس کی حفاظت کے لئے قومی طاقت کے تمام سازوسامان استعمال کئے جائیں گے ۔مسٹرمکرجی نے آرمڈ کور سنٹر اینڈ اسکول (اے سی سی اینڈ ایس) کو باقاعدہ بنانے کے بعد کہا ، ’’ کوئی بھی ملک قومی طاقت کے تمام عناصر سے اپنی طاقت کو حاصل کرتا ہے اور ہمارے مسلح افواج کی صلاحیت قومی طاقت کا ایک اہم ذریعہ ہے ۔ اگرچہ ہم ایک امن پسند ملک ہیں، لیکن خود مختاری کی حفاظت کے لئے قومی طاقت کے تمام آلات کا استعمال کیا جائے گا۔‘‘اے سی سی اینڈ ایس ایک ایسی تنظیم ہے جو فوج کے آرمڈ کور حکام، جونیر کمیشن حکام اور غیر کمیشن حکام کی شخصیت کو نکھار کر اہلکاروں میں قیادت کی خصوصیات کے ساتھ میکانی جنگ کی ذمہ داریوں سے نمٹنے کے لئے ماہر بناتا ہے۔ اس موقع پر میجر وینجن پرساد کو اسٹینڈرڈ پیش کیا گیا۔مسلح افواج کے سپریم کمانڈر مسٹرمکرجی نے کہا، ’’1948ء میں اپنے قیام کے بعد سے ، اے سی سی اینڈ ایس نے ملک کی خدمت میں اپنا ایک وقار قائم کیا ہے‘‘ ۔ انہوں نے کہاکہ آپ کی بے لوث لگن، کارکردگی اور سروس کے اعتراف کے لئے ملک آج شکریہ ادا کرتا ہے اور اس کی تعریف کرتا ہے ۔اے سی سی اینڈ ایس کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہہم نے جوجلا پاس، کھیم کھارن، اصل اتر جیسی لڑائیوں میں شراکت کے لئے آرمڈکور کے ہیرو کے بارے میں پڑھا ہے جنہیں اس شاندار ادارے میں بنیادی اور جدید تربیت ملی۔

انہوں نے کہا کہ ایک کہاوت ہے ’مشین کو چلانے والا آدمی سب سے اہم ہے ‘اور ہندوستان کی طرف سے لڑتے ہوئے تمام جنگوں میں یہ بار بار ثابت ہوا کہ ٹینکوں کو چلانے والے جوانوں کی بہتر تربیت کی بنیاد پر ہی دشمنوں اور ان کے بہتر ٹینکوں کو تباہ کرنے کے قابل بنایا جا سکا۔مسٹرمکرجی نے کہاکہ یہ جیت ہماری نہیں ہوتیں اگر اے سی سی اینڈ ایس’ نوجوانوں کو انتہائی لگن اور ایمانداری کے ساتھ تربیت دے کر وقف ’ٹینک مین ‘نہیں بناتا۔اس موقع پر قوم کی خدمت میں اپنی جان نچھاور کرنے والے آرمڈکور کے بہادر فوجیوں کو صدر جمہوریہ نے خراج تحسین بھی پیش کیا۔انہوں نے کہاکہمجھے یقین ہے کہ اے سی سی اینڈ ایس پیشہ ورانہ حوصلہ افزائی کے ساتھ بہتری کے لئے کوشش جاری رکھے گا اور آنے والے برسوں میں ملک کی خدمت کرے گا۔ میں اس موقع پر اے سی سی اینڈ ایس کے موجودہ اور ریٹائرڈ جوانوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔ میں آپ کو ایک شاندار مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔اس پروگرام میں احمد نگر علاقے کے موجودہ لیڈر دلیپ گاندھی بھی موجود تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT