Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / ہندوستان انٹلیکچول پراپرٹی رائٹس کے تحفظ کا پابند: مودی

ہندوستان انٹلیکچول پراپرٹی رائٹس کے تحفظ کا پابند: مودی

لندن 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان انٹیلکچول پراپرٹی رائٹس کے تحفظ کا پابند ہے اور ایک جامع قومی آئی پی آر پالیسی کو قطعیت دی جارہی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے برطانوی تاجر طبقہ کے قائدین کو تیقن دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ اُن کا یہ تبصرہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جبکہ کئی ممالک اور کثیر قومی کارپوریشنس چاہتے ہیں کہ ہندوستان اپنے پیٹننٹ قوانین عالمی معیاروں کے مطابق بنائے۔ تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ ایک جامع آئی پی آر پالیسی سے حکومت کو مدد ملے گی کہ سرمایہ کار کو اپنے ’’میک اِن انڈیا‘‘ کے اقدام میں شامل کرنے میں مدد ملے گی۔مودی بزنس فورم سے خطاب کررہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT