Friday , August 18 2017
Home / Top Stories / ہندوستان اور امریکہ کا دفاعی تبادلے معاہدہ سے اتفاق

ہندوستان اور امریکہ کا دفاعی تبادلے معاہدہ سے اتفاق

The Union Defence Minister Shri Manohar Parrikar shaking hands with his US counterpart Dr. Ashton Carter, in New Delhi on April 12, 2016.

وزرائے دفاع ہند و امریکہ منوہر پاریکر اور ایشٹن کارٹر کی ملاقات
نئی دہلی 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور امریکہ نے آج اُصولی اعتبار سے دفاعی تبادلہ معاہدہ سے اتفاق کرلیا جس کے تحت دونوں ممالک کی افواج ایک دوسرے کے اثاثہ جات اور اڈوں کی مرمت و تعمیر اور سربراہیوں میں تعاون کریں گی۔ اِس معاملہ سے سابق یو پی اے حکومت نے اتفاق نہیں کیا تھا۔ وزیر دفاع منوہر پاریکر اور ہندوستان کا دورہ کرنے والے وزیر دفاع امریکہ ایشٹن کارٹر نے واضح کردیا کہ اِس معاہدہ پر آئندہ ہفتوں یا مہینوں میں دستخط کئے جائیں گے۔ تاہم اِس کے تحت ہندوستانی سرزمین پر امریکی فوجیوں کی تعیناتی کو اُنھوں نے مسترد کردیا۔ ہندوستان اور امریکہ دونوں نے جہاز رانی کی آزادی پر زور دیا۔ واضح طور پر یہ جنوبی بحر چین کے حوالہ سے کہا گیا ہے۔ ساؤتھ بلاک میں دونوں ممالک کے وفود کی سطح کی بات چیت میں بحریہ سے بحریہ کے تعاون میں اضافہ پر اور آبدوز کشتیوں سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کارٹر نے کہاکہ ہندوستان اور امریکہ نئے پراجکٹس برائے دفاعی تجارت و ٹیکنالوجی سے اتفاق کرچکے ہیں۔ ہند ۔ امریکہ فوجی تبادلہ منوہر پاریکر کے بموجب دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید گہرا بنائیں گے۔ پاناجی سے موصولہ اطلاع کے بموجب وزیر دفاع امریکہ نے کہاکہ ہند ۔ امریکہ تعلقات تاریخی ہیں۔ 70 سال تک آزادیٔ ہند کے بعد اِس کا رجحان امریکہ سے تعاون کا نہیں تھا۔

TOPPOPULARRECENT