Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان اور اٹلی باہمی تجارت کی رکاوٹیں دور کریں گے

ہندوستان اور اٹلی باہمی تجارت کی رکاوٹیں دور کریں گے

نئی دہلی 13مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور اٹلی نے اپنے اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ہند۔ اٹلی مشترکہ اقتصادی تعاون کمیشن کی انیسویں میٹنگ 11اور 12 مئی کو روم میں ہوئی۔ میٹنگ میں ہندوستانی وفد کی قیادت تجارت و صنعت کی وزیر نرملا سیتا رمن نے کی۔ اٹلی کی اقتصادی ترقی کی وزیر کارلو سینیڈا نے اٹلی کے وفد کی قیادت کی۔میٹنگ کے دوران مشترکہ کمیشن کی اہمیت پر اتفاق رائے کیا گیا اور باہمی اقتصاد اور تجارتی تعلقات میں اہم رول کو تسلیم کیا گیا۔ 2016-17میں باہمی تجارت 9.32ار ب ڈالر کی ہوئی۔

 

مستقل ٹیچرس کی تقرری پر ہی گرانٹ ملے گا:جاوڈیکر
نئی دہلی 13مئی (سیاست ڈاٹ کام )مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل پرکاش جاوڈیکر نے کہا ہے کہ اگر کوئی کالج، یونیورسٹی یا تعلیمی ادارہ اپنے یہاں مستقل ٹیچر نہیں رکھیں گے تو حکومت ان کے گرانٹ کا حصہ انہیں نہیں دے گی۔ جاوڈیکر نے یو این آئی ہیڈ کوارٹر میں بات چیت کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ یہ پوچھے جانے پر کہ دہلی یونیورسٹی اور دیگر کئی تعلیمی اداروں میں کنٹراکٹ پرٹیچرس کا تقرر کیا جا رہا ہے اور برسوں سے وہ پڑھا رہے ہیں ۔اس طرح تعلیم کے معیار میں بہتری کیسے آئے گی۔ جاوڈیکر نے کہاکہ ہم نے کنٹراکٹ پر ٹیچرس کا تقرر نہیں کیا، ہم تو کہہ رہے ہیں کہ آپ مستقل اساتذہ کی تقرری کریں۔ ہمیں عوامی تائید تو مستقل ٹیچرس کے لئے ملاہے ۔

TOPPOPULARRECENT