Thursday , September 21 2017
Home / Top Stories / ہندوستان اور جرمنی کے درمیان آٹھ معاہدوں پر دستخط

ہندوستان اور جرمنی کے درمیان آٹھ معاہدوں پر دستخط

تعلقات کو بامقصد اور نتائج پر مبنی بنانے پر زور، وزیراعظم مودی اور چانسلر مرکل بات چیت ، دہشت گردی کی مذمت
برلن 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے ہند ۔ جرمنی تعلقات میں نتیجہ پر مبنی پیشرفت اور اقتصادی تعلقات میں زبردست چھلانگ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وزیراعظم مودی نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ساتھ آج یہاں ملاقات کے موقع پر تجارت، ہنر و صلاحیتوں کے فروغ، سائبر سکیوریٹی اور انسداد دہشت گردی جیسے کلیدی مسائل پر تبادلہ خیال کے دوران باہمی تعلقات کو بامقصد اور نتیجہ خیز بنانے اور اقتصادی تعلقات میں غیرمعمولی اضافہ کی ضرورت پر زور دیا۔ چانسلر مرکل سے بات چیت کے بعد ان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے مزید کہاکہ ’’ہمارے تعلقات کے فروغ کی تیز، راستہ مثبت اور منزل واضح ہے۔ جرمن نے ہندوستان کو ہمیشہ ہی ایک طاقتور چوکس و تیار اور باصلاحیت ساجھیدار کی حیثیت سے پایا ہے‘‘۔ ان قائدین کی بات چیت کے بعد جانبین نے سائبر سکیوریٹی، ترقیاتی مساعی، پائیدار شہری ترقیات، منتظمین میں صلاحیتوں اور ہنر کے فروغ، ڈیجیٹل ، ریلوے اور دیگر شعبوں میں تعاون ، غیر رسمی و قلیل مدتی تربیت کے علاوہ ہند ۔ جرمنی مرکز برائے پائیدار ترقی کیلئے تعاون جاری رکھنے سے متعلق سمجھوتوں پر دستخط کئے۔ مودی نے مرکل کے ساتھ حکمت عملی کے باہمی تعلقات کیلئے روڈمیاپ طئے کرنے کے مقصد سے چوتھے ہند ۔ جرمن بین سرکاری مشاورت میں حصہ لیا۔ مودی نے کہا کہ انہوں نے باہمی تعلقات کا جامع جائزہ لیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ’’ہند ۔ جرمنی تعلقات میں ہم نتیجہ پر مبنی پیشرفت اور بالخصوص اقتصادی تعلقات میں ایک اونچی چست لگانے کے متمنی ہیں۔ ہم نے آج وسیع تر تبادلہ خیال کیا۔

ہند ۔ جرمنی ساجھیدار سے ہمارے دونوں ملکوں اور ساری دنیا کو مدد ملے گی‘‘۔ چانسلر انجیلا مرکل نے کہا کہ ہندوستان ایک قابل بھروسہ اور معتبر ساجھیدار ثابت ہوا ہے اور جانبین باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرسکے ہیں۔ دہشت گردی کے خطرہ کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ اس لعنت کی سرکوبی کیلئے انسانیت پرست قوتوں کو متحد ہونا چاہئے۔ جرمن صدر وینک والٹر سے رسمی خیرسگالی ملاقات کے بعد مودی اپنا دورہ جرمنی ختم کریں گے۔ وہ گذشتہ روز یہاں پہنچے تھے اور جرمن چانسلر کے دفتر پر ان کا فوجی اعزاز کے ساتھ پرتپاک استقبال کیا گیا۔ چانسلر مرکل اور دیگر جرمن عہدیداروں نے ان سے مصافحہ کیا۔ بعدازاں انہوں نے جرمن چانسلر سے اپنے وفد میں شامل وزراء کا تعارف کروایا۔ مودی کو گارڈ آف آنر دیا گیا۔ جرمن فوج نے ساز پر ہندوستانی قومی ترانے کی دھن پیش کی۔ وزیراعظم مودی ا پنے چار قومی دورہ کرے دوسرے مرحلہ میں اسپین کا دورہ کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT