Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان اور روس کا لڑاکا طیارہ کا معاہدہ

ہندوستان اور روس کا لڑاکا طیارہ کا معاہدہ

نئی دہلی ۔ 7مئی ( سیاست ڈاٹ کام) برسوں کی تاخیر کے بعد ہندوستان اور روس امکان ہے کہ ایک تاریخی معاہدہ کو قطعیت دیں گے جس کی مالیت کئی ارب امریکی ڈالر ہے اور یہ پانچویں نسل کا لڑاکا جٹ طیارہ ہوگا ۔ سرکاری ذرائع کے بموجب تقریباً تمام ابتدائی کام مکمل ہوچکاہے اور جٹ لڑاکا طیارہ کے معاہدہ کو دیگر چند اہم مسائل کے ساتھ عنقریب قطعیت دے دی جائے گی ۔ گذشتہ سال فبروری میں ہندوستان اور روس نے اس پراجکٹ پر اپنی بات چیت کا آغاز کیا تھا جب کہ اس وقت کے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے اس کی منظوری دے دی تھی ۔ دونوں ممالک کے درمیان تمام ابتدائی باتوں پر اتفاق رائے ہوچکاہے ۔

TOPPOPULARRECENT