Thursday , June 29 2017
Home / دنیا / ہندوستان اور سنگاپور کی بحریہ باہمی تعاون میں اضافہ کیلئے کوشاں

ہندوستان اور سنگاپور کی بحریہ باہمی تعاون میں اضافہ کیلئے کوشاں

سنگاپور ۔ 14مئی ( سیاست ڈاٹ کام) بحریہ کے سربراہ اڈمیرل سنیل لامبا نے آج اپنے سنگاپور کے ہم منصب لائی تنگ ہان کے ساتھ تفصیل سے بات چیت کی اور باہمی بحری تعاون میں اضافہ کرنے کے راستے تلاش کئے ۔ سنیل لامبا آج یہاں پہنچے تھے ‘ تاکہ کل سنگاپوری بحریہ کی ایک تقریب میں شرکت کرسکیں اور دونوں ممالک کی بحریہ کے باہمی تعاون میں اضافہ کرسکیں ۔ ہندوستان بحریہ کے چار بحری جنگی جہاز اور ایک طویل فاصلاتی آبدوز کشتی شکن جنگی حکمت عملی کا طیارہ P-81 جمہوریہ سنگاپور کی بحریہ کے ساتھ ہندوستانی بحریہ کی فوجی مشقوں کا ایک حصہ ہوگا ۔ ان مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی بحریہ کے درمیان بحرہند کے علاقہ میں باہمی تعاون میں اضافہ ہے ۔ اڈمیرل لامبا بین الاقوامی بحری جائزہ چوٹی کانفرنس میں کل شرکت کریں گے ۔ یہ تقریب جس کا اہتمام بحری کی جانب سے اپنے قیام کے 50سال کی تکمیل پر تقریب کا اہتمام کرنا ہے ۔ کم از کم  30ممالک کے بحریہ کے سربراہ اس میں شرکت کررہے ہیں  ۔ سنیل لامبا بین الاقوامی بحری ‘ دفاعی نمائش اور کانفرنس 2017ء میں بھی شرکت کریں گے ۔ علاوہ ازیں وہ موجودہ بحری تعاون کا جائزہ لیں گے اور باہمی تعاون کے نئے راستے تلاش کریں گے ۔ ہندوستانی بحریہ کے جہاز سہیادری اور کمورٹا پہلے ہی سنگاپور پہنچ چکے ہیں ۔ ہندوستان اور سنگاپور میں دفاعی تعاون گذشتہ چند سال سے عروج پذیر ہے ۔ہندوستان نے سنگاپور کے ساتھ ایک دفاعی تعاون معاہدہ پر 2003ء میں دستخط کئے تھے جس کی 2015میں تجدید کی گئی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT