Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آج تیسرے ٹسٹ کا آغاز

ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آج تیسرے ٹسٹ کا آغاز

مقابلہ کا آغاز ہندوستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے ہوگا
سینٹ لوشیا۔8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ مقابلہ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حیران کردینے والی ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف کل یہاں ہندوستان تیسرے ٹسٹ کا آغاز کرے گا۔ نوجوان ابھرتے بیٹسمین راسٹن چیس نے 269 گیندوں میں 137 رنز کی ناقابل تسخیر اننگز کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک امکانی شکست سے محفوظ رکھا تھا لیکن اس کے باوجود ہندوستان کو چار مقابلوں کی سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل ہے جیسا کہ اس نے اینٹیگا میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میں ایک اننگز اور 92 رنز کی کامیابی حاصل کی تھی اور ٹیم امید کررہی ہے کہ کل یہاں ڈیرن سیمی اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے مقابلہ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کرلے۔ کل شروع ہونے والے تیسرے ٹسٹ میں ہندوستان کے لئے زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہوگی کیوں کہ بارش سے متاثرہ دوسرے ٹسٹ کی خصوصاً دوسری اننگز میںمیزبان ٹیم نے جس طرح مظاہرے کئے ہیں اس سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور دوسری جانب 2003 ء میں اس میدان پر افتتاحی ٹسٹ کھیلا گیا تھا اور یہاں گزشتہ چار مقابلوں میں تین مقابلے بغیر نتیجہ کے ختم ہوئے ۔ علاوہ ازیں 2006ء کے دورے پر ہندوستان نے یہاں ایک ٹسٹ کھیلا تھا لیکن وہ بھی بغیر نتیجہ کے ہی ختم ہوا۔ ویسٹ انڈیز نے آخری مرتبہ یہاں بنگلہ دیش کو 2014ء کے ٹسٹ میں 296 رنز سے شکست دی تھی۔ یہاں کی وکٹ سبینا پارک کی وکٹ سے مختلف ہے۔ اس پر گھاس بھی دکھائی دے رہی ہے۔

ہندوستانی ٹیم جس نے 5 بولروں کے فارمولے کے ساتھ میدان سنبھالا ہے لیکن جمیکاکی وکٹ پر مقابلہ کے پانچویں دن ٹیم کے بولروں نے صرف چھ وکٹیں حاصل کی تھیں جس کے بعد ہندوستانی بولروں پر اگلے مقابلے میں بہتر مظاہرے کے لئے دبائو رہے گا۔ ٹسٹ کرکٹ میں عموماً آخری دن اسپنروں کا مظاہرہ غیر معمولی بہتر ہوتا ہے لیکن گزشتہ مقابلے کے پانچویں دن امت مشرا کا مظاہرہ انتہائی مایوس کن رہا اور امید کی جارہی ہے کہ ان کے مقام پر رویندر جڈیجہ کو قطعی 11 کھلاڑیوں میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ علاوہ ازیں فاسٹ بولروں کی جوڑی ایشانت شرما اور امیش یادو بسا اوقات شارٹ وائیڈ گیندوں کے ذریعہ بھی اپنی گرفت کمزور کی ہے۔ ٹیم یہ تبدیلی توازن کو بگاڑ سکتی ہے اور خصوصاً بیٹنگ شعبہ میں اس تبدیلی کا اثر ہوسکتا ہے جیساکہ جڈیجہ لوور آرڈر کے بیٹسمین ہیں جبکہ مشرا کو مخصوص بولر کے طور پر ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے۔ امکانات یہ بھی ہیں کہ ٹیم انتظامیہ یادو کو باہر کرتے ہوئے ان کے مقام پر جڈیجہ کی شمولیت کے ساتھ تین اسپنروں کے ذریعہ میدان سنبھالے گا۔ سینٹ لوشیا میں بارش کی پیش قیاسیاں کی جارہی ہیں اور اس اوقت بھی یہاں کا موسم ابرآلود ہے جس سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس ٹسٹ میں کم سے کم دو دن کا کھیل متاثر ہوسکتا ہے۔ علاوہ ازیں تاملناڈو سے تعلق رکھنے والے اوپنر مرلی وجئے بدستور صحتیاب ہورہے ہیں لیکن گزشتہ روز تک بھی انہوں نے نٹ میں بیٹنگ پراکٹس نہیں کی جس سے یہ امکانات بڑھ چکے ہیں کہ کے ایل راہول اور شکھر دھون اننگز کا آغاز کریں گے۔ نیز دھون، کوہلی اور راہول نے فیلڈنگ کوچ ابھے شرما کے ساتھ سلپ میں کیاچنگ پراکٹس کی جس سے مرلی وجئے کی دستیابی پر سوالیہ نشان گہرا دکھائی دے رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT