Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان اور چین کا ناتھولا میں شخصی اجلاس

ہندوستان اور چین کا ناتھولا میں شخصی اجلاس

نئی دہلی ۔ /11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ڈوکلم صف آرائی کے پس منظر میں ہندوستان اور چین کے فوجی عہدیداروں نے سمجھا جاتا ہے کہ سکم میں ہمالیائی درہ ناتھولا کے پاس سرحد پر ایک اجلاس منعقد کیا ۔ ہند ۔ بھوٹان ۔ چین سہ راہ پر ڈوکلم میں ہندوستا ن اور چین کی فوجیں ایک دوسرے کے خلاف صف آراء ہیں ۔ یہ اجلاس دونوں ممالک کے مقامی مسائل کی یکسوئی اور حساس سرحد پر امن اور خیرسگالی بحال کرنے کے مقصد سے منعقد کیا گیا ہے ۔ ہندوستان اور چین ڈوکلم کے علاقہ میں تقریباً 8 ہفتے سے ایک دوسرے کے خلاف صف آراء ہیں ۔ جبکہ ہندوستانی فوجیوں نے چینی فوج کو اس علاقہ میں سڑک کی تعمیر سے روک دیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT