Thursday , July 27 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان اور کروشیا کے درمیان اقتصادی معاہدہ

ہندوستان اور کروشیا کے درمیان اقتصادی معاہدہ

نئی دہلی، 15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کامرس اینڈ انڈسٹری کی مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے کروشیا کی نائب وزیر اعظم اور وزیر معاشیات مارٹینا ڈیلک این کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔مرکزی کامرس اینڈ انڈسٹری کی وزارت نے آج یہاں بتایا کہ اس معاہدے پر کل کروشیا کے زغرب میں دستخط کئے گئے ۔ اس سے پہلے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے ایک معاہدے پر 1994 میں دستخط کئے گئے تھے۔ گزشتہ برس دونوں ممالک کے درمیان باہمی کاروبار 14 کروڑ، 84 لاکھ ڈالر کا رہا ہے ۔
شہد کی مکھیوں نے ایک درجن لوگوں پر حملہ کیا
سلطان پور ، 15فروری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں سلطان پور کے کوتوالی دیہات علاقہ میں شہد کی مکھیوں نے 12 سے زیادہ افراد کو کاٹ لیا جس سے آس پاس کے دوکانداروں میں بھگدڑ مچ گئی ۔ذرائع کے مطابق لکھنئو ، وارانسی، ریلوے ڈویژن پر لکھی پور ریلوے کراسنگ کے نزدیک کل شام پیپل کے درخت پر لگے چھتے سے اچانک مکھیاں راہگیروں اور دوکانداروں کو کاٹنے لگیں۔ شہد کی مکھیوں سے بچنے کے لئے وہاں افراتفری مچ گئی اور ادھر ادھر چھپنے لگے ۔ انہوں نے بتایا کہ شہد کی مکھیوں نے ایک درجن سے زیادہ لوگوں کو ڈنک مارکر بے حال کردیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT