Friday , July 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان اولمپکس کی میزبانی کا خواہاں

ہندوستان اولمپکس کی میزبانی کا خواہاں

نئی دہلی۔18جون (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے اولمپکس 2032 کی میزبانی کی دوڑ میں شامل ہونے کا ارادہ ظاہر کردیا۔ انڈین اولمپک اسوسی ایشن کے صدر نارائن سوامی نے کہا کہ ہندوستانی حکومت نے مقابلوں کی میزبانی کیلئے بولی دینے پر رضامندی ظاہرکر دی ہے لیکن یہ ملکی سطح کا فیصلہ ہے جس کیلئے حکومت ہی نہیں اپوزیشن لیڈر سے بھی اجازت لینی ہوگی۔انہوں نے کہا ہم ایک رپورٹ تیار کرکے حکومت کو دینگے جس کے بعد باقاعدہ طور پر کارروائی شروع ہوگی،اندازے کے مطابق میگا ایونٹ کی میزبانی پر12ملین ڈالر ز کی لاگت آئے گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT