Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان ایک اہم پارٹنر : امریکہ

ہندوستان ایک اہم پارٹنر : امریکہ

نئی دہلی ۔ /12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج کہا ہے کہ وہ ہندوستان کو اپنا قریبی حلیف اور ایک اہم پارٹنر تصور کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ ہندوستان کی ’’مشرق کی طرف توجہ ‘‘ پالیسی کی دونوں ممالک نے ستائش کی ۔ امریکی سکریٹری آف ڈیفنس ایشٹن کارٹر نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا ۔ دونوں قائدین نے علاقائی صورتحال کے بارے میں بھی تبادلے خیال کیا ۔
میڈیکل داخلوں کیلئے مشترکہ انٹرنس ٹسٹ جاریہ سال ممکن نہیں
نئی دہلی ۔ /12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کی جانب سے ایم بی بی ایس ، بی ڈی ایس اور پی جی کورسیس میں داخلے کیلئے قومی سطح پر اہلیتی ٹسٹ (NEET) کی راہ ہموار کرنے کے دوسرے دن آج مرکزی وزارت صحت نے کہا کہ جاریہ سال امتحانات کا انعقاد عملی طور پر ممکن نہیں ۔ سپریم کورٹ نے ملک گیر سطح پر مشترکہ انٹرنس ٹسٹ منعقد نہ کرنے کے متنازعہ فیصلہ کو کل واپس لے لیا تھا ۔
اس کے بعد ملک گیر سطح پر میڈیکل داخلوں کیلئے مشترکہ انٹرنس ٹسٹ کے انعقاد کی راہ ہموار ہوگئی ۔ تاہم مرکزی وزارت صحت نے آج کہا کہ جاریہ سال مشترکہ ٹسٹ کاانعقادعملی طور پر ممکن نہیں۔ جہاں تک آئندہ سال امتحانات کے انعقاد کا تعلق ہے جس کا انحصار سپریم کورٹ پر ہوگا کیونکہ اس نے قطعی فیصلہ نہیں سنایا ہے ۔ اگر سپریم کورٹ مشترکہ ٹسٹ کے حق میں قطعی فیصلہ سنائے تو حکومت ایم سی آئی ایکٹ میں ترمیم کی کوشش کرے گی تاکہ مشترکہ انٹرنس ٹسٹ کے انعقاد کی راہ ہموار ہوسکے ۔

TOPPOPULARRECENT