Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان بولنگ میں بہتری کیلئے کوشاں، آج دوسرا ونڈے

ہندوستان بولنگ میں بہتری کیلئے کوشاں، آج دوسرا ونڈے

برسبین ، 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سیریز کے افتتاحی مقابلے میں بڑا اسکور کھڑا کرنے کے باوجود شکست پر حیران ہندوستان کو اپنی بولنگ کی خامیوں کو فوری دور کرلینا ہوگا جب وہ آسٹریلیا کا سامنا کل یہاں دوسرے ونڈے کرکٹ میچ میں کریں گے، اور انھیں بھرپور علم ہے کہ کسی بھی قسم کی غلطی اُن کی او ڈی آئی سیریز میں واپسی کو کٹھن بنا دے گی۔ منگل کو پرتھ میں 310 کے بڑے ٹارگٹ کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا نے آسانی کے ساتھ پانچ وکٹ کی جیت درج کرائی اور پانچ میچ کی سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل کی۔ اور کل یہاں گبّا اسٹیڈیم میں دورہ کنندگان امید کریں گے کہ آسٹریلیا کیلئے بیٹنگ کرنا کچھ مشکل بنائیں لیکن ایسا واقع ہونے کیلئے ایم ایس دھونی کو اپنے بولروں سے کافی بہتر مظاہرہ کی توقع رکھنی ہوگی۔ تاہم ٹیم انڈیا میزبان کپتان اسٹیون اسمتھ کے فام سے خائف ہوگی۔ پرتھ میں بڑے ٹارگٹ کے تعاقب میں آسٹریلیا نے اسمتھ کے عمدہ 149 رنز کے بل بوتے پر آسان جیت درج کرائی۔ اسمتھ پچھلے کئی میچوں سے ہندوستانی بولنگ کو پیٹتے آئے ہیں۔ اگر ہندوستانیوں کو جیتنا ہو تو انھیں اسمتھ کو جلد آؤٹ کرنے کی ترکیب ڈھونڈنی ہوگی۔

اپنے برتاؤ پر معذرت خواہی کریں
پاکستانی کھلاڑیوں کو سردار کا مشورہ
نئی دہلی ، 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انڈین ہاکی ٹیم کے کپتان سردار سنگھ نے آج پاکستان کے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ ڈسمبر 2014ء میں بھوبنیشور میں چمپینس ٹروفی کے دوران اپنے ’ناقابل قبول‘ برتاؤ کیلئے معذرت خواہی کرلیں۔ سردار آج یہاں ہاکی انڈیا لیگ کی رونمائی کے موقع پر مخاطب تھے۔ ان ریمارکس کے ساتھ سردار نے سرحد پار کے اسٹارز کو ایچ آئی ایل میں کھیلنے کی اجازت نہ دینے سے متعلق ہاکی انڈیا کے موقف کی تائید کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT