Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان بھر میں شدید گرمی کی لہر

ہندوستان بھر میں شدید گرمی کی لہر

مہاراشٹرا کا آکولہ گرم ترین شہر‘ درجہ حرارت میں مزید اضافہ کا امکان
نئی دہلی 3 ؍ اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان بھر میں شدید گرمی کی لہر چل رہی ہے ۔ موسم گرما کے عروج سے قبل ہی بعض ریاستوں میں گرمی کی شدت بڑھ گئی ہے ۔ مہاراشٹرا کے شہر آکولہ میں 43.7  ڈگری سیلیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ جبکہ مدھیہ پردیش کا کھرگونہ علاقہ میں 43.6 ڈگری ‘ تلنگانہ کے نظام آباد میں 43.3 ‘ مہاراشٹرا کے مالیگاوں میں 43.2  ‘ یو پی کے شہر جھانسی میں 43.1  اور مدھیہ نوگنگ میں 43.0 کرناٹک کے گلبرگہ میں 42.6 ‘ راجستھان کے چرو میں 42.5 ڈگری سلیس درجہ حرارت ریکاڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں شدید گرمی کی پیش قیاسی کی ہے اور درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا ۔

شیعہ عالم دین کلب جواد کو پاسپورٹ داخل کرنے کی ہدایت

لکھنو 3 ؍ اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) ممتاز شیعہ عالم دین کلب جواد کو حکام نے ہدایت دی ہے کہ وہ دس دن کے اندر اپنا پاسپورٹ جمع کرا دیں ان کے خلاف کئی مقدمات زیر التواء ہیں ۔ یکم اپریل کو روانہ کردہ مکتوب میں ریجنل پاسپورٹ آفس  نے لکھا کہ آپ کو ہدایت دی جاتی کہ آپ اپنا پاسپورٹ اس مکتوب کی وصولی کے دس دن کے اندر حکام کے حوالے کر دیں ۔

 

 

TOPPOPULARRECENT