Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان بھی عالمی معاشی انحطاط سے متاثر ، جیٹلی کا اعتراف

ہندوستان بھی عالمی معاشی انحطاط سے متاثر ، جیٹلی کا اعتراف

نیویارک ۔ 19 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی معاشی صورتحال ’’سنگین اور پریشان کن ‘‘ ہے جس کی وجہ سے ہندوستان اپنے نظاموں کے اطراف آتشی دیواریں کھڑا کرنے پر مجبور ہوگیا ہے تاکہ معاشی انحطاط سے انھیں محفوظ رکھ سکے اورحدود کے باوجود اپنی شرح ترقی برقرار رکھ سکے ۔ مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کہا کہ اگر آپ مجھ سے سوال کریں کہ عالمی صورتحال کیسی ہے تو میرے خیال میں یہ سنگین اور پریشان کن ہے ۔ یہ صورتحال آئندہ ایک سال یا دو سال تک برقرار رہے گی ۔ انھوں نے کہاکہ وہ نہیں سمجھتے کہ کوئی بھی شخص یقینی طورپر نہیں کہہ سکتا کہ یہ تباہ کن صورتحال کب تک برقرار رہے گی ۔ ارون جیٹلی یہاں ایشیاء سوسائٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ عالمی صورتحال چیلنجوں سے بھرپور ہے ۔ انھوں نے کہاکہ عالمی عناصر ہندوستان پر بھی اثرانداز ہورہے ہیں اور اُن سے خاص طورپر برآمدات متاثر ہورہی ہیں۔ جیٹلی نے کہاکہ دنیا بھر کی حکومتیں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کررہی ہیں ۔ اشیائے ضروریہ کی کم قیمتیں متاثر ہوچکی ہیں ۔ بعض لوگ مایوس ہیں۔ خام تیل کی کم قیمتوں سے بعض افراد کو فائدہ ہوا ہے جبکہ بعض دیگر افراد کو نقصان پہنچا ہے ۔ ہر ایک کوشش کررہا ہے کہ اپنے معاشی نظام کے اطراف آتشی دیواریں کھڑا کرے اور داخلی طورپر معاشی انحطاط سے محفوظ رہ سکیں ۔ اپنے حدود کے اندر ترقی کرسکے۔

TOPPOPULARRECENT