Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان بیف برآمد کنندہ سرفہرست ملک

ہندوستان بیف برآمد کنندہ سرفہرست ملک

ٹامل برہمن امریکہ میں گائے کا گوشت سربراہ کرنے والی کمپنی کی سربراہ
نئی دہلی ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مودی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ہندوستان میں صرف ایک ہی صنعت تیزی سے فروغ پا رہی ہے اور وہ بیف کی برآمدات ہے۔ ہندوستان سے بڑے جانور کے گوشت کی برآمدات میں 15 فیصد اضافہ ہوا اور اس وقت یہ دنیا کا پہلا بیف برآمد کنندہ ملک بن چکا ہے۔ ہندوستان نے برازیل کو اس معاملہ میں پیچھے کردیا اور وہ دوسرے مقام پر پہنچ چکا ہے۔ یہ بھی انتہائی اہم پہلو ہیکہ ملک میں موجودہ چھ بڑی بیف اکسپورٹ کمپنیوں میں چار ہندو برہمن کی ملکیت ہیں۔ وہ اس تجارت کے ذریعہ 90 فیصد منافع اپنی جیبوں میں بھرتے ہیں اور دلتوں و مسلمانوں کو جنہیں معمولی فائدہ ہوتا ہے بیف کے نام پر ملک بھر میں نشانہ بنایا جاتا ہے یہاں تک کہ بعض واقعات میں انہیں جان سے بھی مار دیا گیا۔ امریکہ میں رہنے والے بخوبی جانتے ہیں کہ وہاں گائے کے گوشت کی کمپنی میٹڈور (Matador) سب سے زیادہ مقبول ہے۔ اس کمپنی کے پراڈکس پیپسی کو کی جانب سے فروخت کئے جاتے ہیں۔ امریکہ میں پیپسی کو ہی سب سے زیادہ گائے کا گوشت فروخت کرتی ہے۔ یہ بھی واضح رہے کہ امریکہ میں بیف کا مطلب گائے ہے بھینس نہیں۔ پیپسی کو گلوبل کی چیف ایگزیکیٹیو آفیسر (سی ای او) اندرا کرشنا مورتی نووئی ٹامل برہمن ہیں۔ ہندوستان جہاں دنیا بھر میں سب سے زیادہ بیف برآمد کرنے والا ملک ہے وہیں امریکہ میں سب سے زیادہ گائے کا گوشت سربراہ کرنے والی کمپنی کی سربراہ ٹامل برہمن ہیں۔ اندرا نووئی ہندوستان میں مندروں کا دورہ کرتی ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے مصافحہ بھی کیا۔ سوال یہ ہیکہ کیا تروپتی مندر کو اندرا نووئی کے دورہ کے بعد پانی سے دھویا گیا یا پھر نریندر مودی نے گنگاجل سے اشنان کیا؟

TOPPOPULARRECENT