Monday , October 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان تاریخ میں پہلی مرتبہ 2000 میڈلس کے قریب

ہندوستان تاریخ میں پہلی مرتبہ 2000 میڈلس کے قریب

گوہاٹی۔ 14 فروری (سیاست ڈاٹ کام) یہاں جاری جنوبی ایشیائی کھیلوں کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے جب جنوبی ایشیائی کھیلوں کے سوپر پاور ہندوستان مجموعی طور پر 2,000 تمغے جیتنے کے قریب پہنچ گیا ہے۔ ہندوستان نے ان کھیلوں میں اب تک کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ اس کھیل میں 1,000 طلائی تمغوں کا جادوئی عدد پہلے ہی مکمل کرچکا ہے اور اب ہندوستان 2,000 تمغوں کے قریب پہنچ رہا ہے اور 12 ویں جنوبی ایشیائی کھیلوں کے 9 ویں دن تک ہندوستان نے 156 طلائی تمغے ، 85 چاندی اور 27 کانسہ کے تمغوں سمیت جملہ 268 تمغے جیت لئے ہیں۔ ہندوستان نے ان کھیلوں کے شروع ہونے سے قبل گزشتہ 11 مقابلوں میں 900 طلائی، 542 چاندی اور 286 کانسہ تمغوں سمیت جملہ 728 تمغے جیتے تھے، اب ہندوستان کے تمغوں کی مجموعی تعداد 1,996 تک پہنچ چکی ہے جس میں 1,056 طلائی تمغے شامل ہیں۔ مذکورہ کھیلوں میں ابھی دو دن کا وقت باقی ہے اور ہندوستان کے پاس 2,000 تمغوں کا نشانہ پورا کرنے کا موقع حاصل رہے گا۔ ہندوستان کھیل کے نویں دن نشانہ بازی میں 6 طلائی ، ٹرائتھلون میں 2 طلائی تمغے اور تائیکوانڈو میں ایک گولڈ میڈل جیتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT