Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / ہندوستان جنسی مساوات کا پابند عہد منیکا گاندھی کا خطاب

ہندوستان جنسی مساوات کا پابند عہد منیکا گاندھی کا خطاب

نیویارک ، 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان جنسی مساوات اور خواتین کی خوداختیاری کو فروغ دینے اور تمام طبقات کی شرکت پر مبنی سماج اور ترقی کی تشکیل کیلئے خواتین کے خلاف تمام شکلوں کے امتیاز کا صفایا کرنے کا پابند عہد ہے، مرکزی وزیر منیکا گاندھی نے یہاں یہ بات کہی۔ وزیر بہبود خواتین و اطفال نے گزشتہ روز کہا کہ حکومت ہند ملینیم کے ترقیاتی مقاصد کی کامیابی کو آگے بڑھانے کیلئے کام کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جنسی مساوات کو یقینی بنانا اور خواتین کے خلاف تشدد سے لڑنا ہندوستان میں مثالی سماج کی تشکیل اور تمام طبقات کی ترقی کیلئے قومی مساعی کا لازمی حصہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT