Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ہندوستان دنیا کا 7 واں دولت مند ترین ملک

ہندوستان دنیا کا 7 واں دولت مند ترین ملک

نئی دہلی ۔ 24 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ہندوستان کا شمار اب دنیا کے دس سب سے بڑے دولت مند ممالک میں ہوتا ہے ۔ جہاں جملہ انفرادی دولت 5 ہزار 6 سو بلین ڈالرس ہے ۔ امریکہ ان میں سرفہرست ہے ۔ نیو ورلڈ ویلتھ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان ساتویں نمبر پر ہے ۔ کناڈا 8 ویں ، آسٹرلیا 9 ویں اور اٹلی دس ویں نمبر پر ہے ۔ امریکہ 48 ہزار 9 سو بلین ڈالرس کی جملہ انفرادی دولت کے ساتھ سرفہرست ہے ۔ چین 17 ہزار چار سو بلین اور جاپان 15 ہزار ایک سو بلین ڈالرس کی انفرادی دولت کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے ۔ برطانیہ چوتھے نمبر پر ہے جس کی جملہ انفرادی دولت 9 ہزار دو سو بلین ہے ۔ جرمنی پانچ ویں نمبر پر ہے جس کی جملہ انفرادی دولت 9 ہزار ایک سو بلین ڈالرس ہے ۔ فرانس چھٹے نمبر پر ہے جس کی جملہ انفرادی دولت 6 ہزار چھ سو بلین ہے ۔ کناڈا 4 ہزار سات سو بلین ڈالر ، آسٹریلیا 4 ہزار پانچ سو بلین ڈالر اور اٹلی 4 ہزار چار سو بلین ڈالرس جملہ انفرادی دولت کے ساتھ ترتیب وار 8 ویں 9 ویں نمبر پر ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT