Tuesday , October 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان رواں برس ڈے نائٹ ٹسٹ کھیلے گا : ٹھاکر

ہندوستان رواں برس ڈے نائٹ ٹسٹ کھیلے گا : ٹھاکر

نئی دہلی ۔21اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان بھی عنقریب ڈے نائٹ ٹسٹ کی میزبانی کا فیصلہ کرچکا ہے ‘ جیسا کہ بی سی سی آئی نے رواں برس نیوزی لینڈ کی میزبانی کے دوران ڈے نائٹ ٹسٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ بی سی سی آئی کے ہیڈ کوارٹرس میں میڈیا نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے بی سی سی آئی کے سکریٹری انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ رواں برس کے اوآخر نیوزی لینڈ کے خلاف گلابی گیند کے ذریعہ ڈے نائٹ ٹسٹ مقابلہ منعقد کریں لیکن اس سے پہلے دلیپ ٹرافی میں ہم ڈے نائٹ مقابلہ تجرباتی طور پر منعقد کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دلیپ ٹرافی میں ڈے نائٹ مقابلہ منعقد کرنے کا اصل مقصد یہ دیکھنا ہے کہ برصغیر کے حالات میں گلابی گیندکس طرح برتاؤ کرتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT