Sunday , June 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان سلطان آف جوہر کپ سے دستبردار

ہندوستان سلطان آف جوہر کپ سے دستبردار

نئی دہلی ۔14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی ہاکی ٹیم نے متواتر دوسرے سال سلطان آف جوہر کپ میں شرکت کرنے سے انکار کردیا ہے جوکہ رواں برس ملائشیا میں اکٹوبر میں منعقد ہوگا۔ ہندوستان کی اس ٹورنمنٹ سے دستبرداری دراصل پاکستانی ٹیم کی موجودگی ہے اور ہندوستان کا موقف ہے کہ پڑوسی ملک 2014 چیمپئن ٹرافی کے تنازعہ پر معافی مانگے۔سلطان آف جوہر کپ انڈر21 ہاکی ٹورنمنٹ ہے اور ہندوستان نے 2015 میں یہ ٹورنمنٹ اپنے نام کیا تھا۔
نارائن نے ہمیں حیران کردیا: ایشانت
کولکتہ۔14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کنگس الیون پنجاب کے فاسٹ بولر ایشانت شرما نے کہا کہ کے کے آر کے اوپنر سنیل نارائن نے برق رفتار بیٹنگ سے ہمیں حیران کردیا۔ ہم رابن اتپا کی امید کررہے تھے لیکن کپتان گوتم گمبھیر کے ساتھ نارائن کی میدان میں آمد حیران کن تھی نیز ہم یہ نہیں جانتے تھے کہ وہ کس طرح کی بیٹنگ کرتے ہیں اور ہماری حکمت عملی کیا ہوگی؟

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT