Wednesday , August 23 2017
Home / پاکستان / ہندوستان سے تجارتی تعلقات منقطع کرنے پاکستانی تجارتی کمیٹی کا انتباہ

ہندوستان سے تجارتی تعلقات منقطع کرنے پاکستانی تجارتی کمیٹی کا انتباہ

اسلام آباد ۔28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک اہم تجارتی کمیٹی نے ہندوستان کے ساتھ موجودہ کشیدگی والے ماحول میں تجارت کو معطل کرنے کا انتباہ دیا ہے۔ دی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے صدر عبدالرؤف عالم نے بتایا کہ ہندوستان کے ساتھ تجارتی تعلقات جاری رکھنا کوئی ضروری نہیں۔ اخبار ڈان نے بھی مسٹر عالم کے بیان کے حوالہ سے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ فی الحال جو کشیدہ حالات چل رہے ہیں، اس کے تناظر میں تجارتی تعلقات جاری رکھنا کوئی لازمی  بات نہیں۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پوری تجارتی برادری کوئی بھی فیصلہ اتفاق رائے سے کرے گی جبکہ موجودہ کشیدگی کو اگر مدنظر رکھا جائے تو ایسا ممکن نہیں ہیکہ ہندوستان کے ساتھ تجارتی تعلقات جاری رکھے جائیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہیکہ ایسا پہلی بار ہوا ہے جب سرحدی کشیدگی کے پیش نظر پاکستان کی کسی تجارتی کمیٹی نے ہندوستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو منقطع کرنے کا اعلان کیا ہو۔

TOPPOPULARRECENT