Wednesday , July 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان سے سیریز پر پاکستانی بورڈ میں اختلافات

ہندوستان سے سیریز پر پاکستانی بورڈ میں اختلافات

کراچی  ۔ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے کے معاملے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نجم سیٹھی کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں اور نجم سیٹھی نے ہندوستان سے سیریز کو پی سی بی کی پالیسی کے خلاف قراردیا ہے۔گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے باوجود پاکستان سیریز کھیلنے کیلئے ٹیم ہندوستان بھیجنے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ ہم ہندوستان میں کھیلنے کیلئے تیار ہیں لیکن ہندوستانی کرکٹ بورڈ اپنے ملک میں بھی ہمارے ساتھ اپنی ٹیم کو کھلانے کیلئے تیار نہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT