Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان سے شکست‘تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

ہندوستان سے شکست‘تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

لاہور۔7 جون (سیاست ڈاٹ کام ) چیمپئزٹرافی کے میچ میں ہندوستان کے خلاف شکست کی تحقیقات کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کمیٹی تشکیل دیدی۔ پی سی بی نے ٹیم کی ہندوستان کیخلاف شکست کا نوٹس لے لیا ہے جس نے میچ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ سمیت تمام شعبوں میں نا کام رہی اور روایتی حریف نے اسے  یکطرفہ مقابلے کے بعد 124 رنز سے شکست دی ، اس شکست کے بعد تمام حلقوں کی جانب سے  ٹیم کی کارکردگی اور حکمت عملی پر تنقید کے ساتھ ساتھ مختلف سوالات اٹھائے گئے ہیں جبکہ رہی سہی کسر ذرائع سے سامنے آنے والی ایک خبر نے نکال دی جس میں بتایا گیا کہ میچ کے بعد ٹیم میٹنگ میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے اس شکست کو نا صرف معمولی قرار دیا بلکہ سینئر کھلاڑیوں کو سرفراز احمد کو مشورے دینے سے بھی روک دیا۔ ذرائع نے کہا ہے کہ میچ سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن پھر اچانک پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا گیا جس پر سارے کھلاڑی حیران رہ گئے ، اس قسم کی خبریں سامنے آنے کے بعد بورڈ نے سی او او سبحان احمد، ہارون رشید اور مدثر نذر پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی ہے جو ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں سے گفتگو کے بعد اپنی رپورٹ چیئرمین پی سی بی کو دے گی جو اس حوالے سے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیں گے۔

TOPPOPULARRECENT